Home / ہیکنگ کےخلاف دنیاکی سب سےبڑی سائبرسکیورٹی کانفرنس

ہیکنگ کےخلاف دنیاکی سب سےبڑی سائبرسکیورٹی کانفرنس

Cyber Security Conference Riyadh

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب کےدارلحکومت ریاض میں دنیاکی سب سےبڑی سائبرسکیورٹی کانفرنس کاانعقاد۔

کانفرنس میں حصہ لینےوالی ایک کمپنی کےمینیجرنےعرب نیوزکوبتایاکہ اس کانفرنس میں دنیابھرکی مانی ہوئی سائبرسکیورٹی کمپنیاں اپنےبہترین سکیورٹی سسٹم کودنیاکےسامنےپیش کریں گی۔ ان کاکہناتھاکہ دنیابھرمیں سائبرسکیورٹی کولاحق خطرات کےپیش نظرہمارےلئےیہ جانناانتہائی ضروری ہےکہ دنیامیں سائبرسکیورٹی کومضبوط سےمضبوط تربنانےکیلئےکونسی نئی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں میسرہے۔

ایٹ ہیک کےعنوان سےمنعقدکی جانےوالی اس 3روزہ کانفرنس میں کیسپرسکی ، آئی بی ایم اورسسکوجیسی دنیاکی بڑی کمپنیاں حصہ لےرہی ہیں۔ کانفرنس میں سائبر سکیورٹی کے عالمی ماہرین کے زیر اہتمام تقریباً 80 خصوصی تربیتی کورسز اور ورکشاپس پیش کی جا رہی ہیں۔

سعودی عرب میں غیرملکی تارکین وطن کیلئےخوشخبری

اس کانفرنس میں شرکاکےدرمیان سائبرسکیورٹی کےموضوع پرمقابلےبھی ہونگےاورجیتنےوالوں میں ایک ملین سعودی ریال کےانعامات تقسیم کئےجائیں گے۔

کانفرنس کے اہم ترین سٹریٹجک مقاصد میں سے ایک خطے کے نوجوانوں کی جدید سائبر مہارتوں کو بڑھانا، ڈیجیٹل تبدیلی کی تیاری میں تکنیکی مہارتوں کے ساتھ ان کی مدد کرنا، کاروباری سیاحت کو راغب کرنا اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ریاض اور مملکت کی طرف راغب کرنا ہے۔

اسرائیل نےسعودی عرب پربڑی پابندی لگادی

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …