Home / پاکستان کی آئی ٹی برآمدات15ارب ڈالر

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات15ارب ڈالر

Pakistan's IT exports

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ سہولت کاری کی پالیسی برقراررہی تو آئندہ تین سالوں میں پاکستان کی آئی ٹی سے متعلق برآمدات موجودہ 2.6 بلین ڈالر سے 15 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2019-20 میں آئی ٹی ایکسپورٹ 1.4 بلین ڈالر، 2020-21 میں 2.1بلین ڈالر اور مئی 2023 میں 2.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

انہوں نے ٹیکسیشن اورانڈسٹری سے متعلقہ معاملات میں گہری دلچسپی کے ساتھ بہتری لا کر آئی ٹی انڈسٹری کے اعتماد کو بڑھانے پر وزیر اعظم کو سراہا۔

وزیر نے کم مراعات یافتہ علاقوں میں براڈ بینڈ خدمات فراہم کرنے والے جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی اور پچھلے پانچ سالوں میں آئی ٹی اور ٹیلی کام انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔

امین الحق نےکہاکہ مئی 2023 میں آئی ٹی انڈسٹری کی برآمدات میں 28 فیصد کا غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، اس ترقی کی وجہ حکومت کی کاوشیں اور آئی ٹی دوستانہ پالیسیاں ہیں۔

امین الحق نے درست طورپرکہاکہ پاکستان میں 28 موبائل فون کمپنیاں حکوت کی موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی کی وجہ سےکام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سب کے لیے سمارٹ فون کے وژن کے تحت کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ اس سے پاکستان میں ای بینکنگ، ای کامرس، ای ایگریکلچر اور ای ایجوکیشن کے شعبوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Vivo Y27

ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش …