Home / آئی ایم ایف سےپاکستان کیلئےاچھی خبر ۔۔

آئی ایم ایف سےپاکستان کیلئےاچھی خبر ۔۔

IMF loan for Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کیلئےاچھی خبر ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کاایگزیکٹو بورڈ 11 جنوری کو پاکستان کے پہلے جائزے پر غور کرے گا، جس سے 700 ملین ڈالر کی اہم قسط کی منظوری کی راہ ہموار ہوجائےگی۔

حیران کن بات ہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکے11سے18دسمبرکےشیڈول میں اگرچہ پاکستان ابھی بھی شامل نہیں تاہم ادارےکی جانب سےصحافیوں کوبھیجی گئی ایک ای میل تصدیق کی گئی ہےکہ پاکستان کیلئےبورڈمیٹنگ 11جنوری کوہوگی ۔ قارئین کی اطلاع کیلئےآئی ایم ایف قرض کےحصول کیلئےایگزیکٹوبورڈکی منظوری ایک لازمی شرط ہے۔

خبروں کےمطابق آئی ایم ایف کی توجہ پاکستان کی 24.9ارب ڈالرکی رواں مالی سال کی مالیاتی ضرورتوں کوپوراکرنےکی خاطراپنی شرائط منوانےپرمرکوزہے۔

پاکستان کیلئےبورڈمیٹنگ میں تاخیرسےپالیسی سازوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ دوسرےجائزےپربات چیت عام انتخابات اور منتخب حکومت کے قیام کے بعدشروع ہو۔ آئی ایم ایف پروگرام کی اصل ٹائم لائن میں دوسرےجائزےکیلئےبات چیت 3 فروری 2024 سے شروع ہوناتھی لیکن 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے امکان کو دیکھتے ہوئے، مذاکرات فروری کے آخری ہفتے یا مارچ 2024 کے شروع تک موخر کیےجا سکتے ہیں۔ ایس بی اے پروگرام ختم ہونےکی تاریخ 14 اپریل 2024 ہے۔

ایک حالیہ بیان میں، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بہادر بجانی نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں مثبت تبدیلی کو تسلیم کرتے ہوئےکہاکہ پاکستانی حکام نے ڈیلیور کیا ہے۔

بہادربجانی کےبیان کی بازگشت پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹرکی باتوں میں بھی سنائی دی ۔ ناتھن پورٹرنےموجودہ حکومت کے اقدامات اور پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جانے کے عزم کوسراہا۔

یہ بھی چیک کریں

Lucky Motors cut price of KIA Stonic

اس گاڑی کی قیمت میں حیرت انگیزکمی

ویب ڈیسک ۔۔ لکی موٹرز کارپوریشن نےمحدودوقت کیلئےپاکستان میں "کیاسٹونک ای ایکس” کی قیمت میں …