Home / سترہ پاکستانی یونیورسٹیوں کی عالمی سطح پرپزیرائی

سترہ پاکستانی یونیورسٹیوں کی عالمی سطح پرپزیرائی

Pakistani universities in QS ranking

ویب ڈیسک ۔۔ کیو ایس سسٹین ایبلیٹی رینکنگ کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستان کی 17 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی گئی ہے،پچھلے سال کے پہلے ایڈیشن میں یہ تعدادصرف 5تھی۔

کیوایس سسٹین ایبلیٹی رینکنگز2024 میں 95 ممالک اورخطوں میں 1397 ادارے شامل ہیں۔ یونیورسٹیوں کو ان کی سماجی اورماحولیاتی پائیداری کی کارکردگی کی بنیاد پردرجہ بندی میں شامل کیاجاتا ہے۔

پاکستانی یونیورسٹیوں میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) پہلے نمبر پر،پھریونیورسٹی آف لاہور ہے۔ تیسرے نمبر پر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، چوتھے پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی) لاہور اور پانچویں نمبر پر بحریہ یونیورسٹی ہے۔

عالمی سطح پر یونیورسٹی آف ٹورنٹو کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، اس کے بعد یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے دوسرے نمبر پر، یونیورسٹی آف مانچسٹر تیسرے نمبر پر، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا چار، یونیورسٹی آف آکلینڈ پانچویں، امپیریل کالج لندن چھٹےنمبر پر، سڈنی یونیورسٹی سات، لنڈ یونیورسٹی آٹھ، میلبورن یونیورسٹی نو، اور ویسٹرن یونیورسٹی دسویں نمبرپرہے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …