Home / کینیڈین امیگریشن: کیاآپ سٹیم کیٹگری کےتحت اہل ہیں؟

کینیڈین امیگریشن: کیاآپ سٹیم کیٹگری کےتحت اہل ہیں؟

canada's express entry

ویب ڈیسک ۔۔ کینیڈین حکومت نےسائنس،ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اورریاضی کا تجربہ رکھنے والے نئےہنر مندافرادسےکینیڈامیں ایکسپریس اینٹری کیلئےدرخواستیں طلب کی ہیں۔

کینیڈاکی حکومت کی جانب سےجاری کردہ پریس ریلیزمیں کہاگیاہےکہ سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اورریاضی کاتجربہ رکھنےوالےنئےہنرمندوں کی درخواستوں پرسلیکشن کاپہلامرحلہ 5جولائی سےشروع ہوگا۔

حکومتی اعلان کےمطابق سٹیم (سائنس،ٹیکنالوجی،انجینئرنگ،میتھمیٹکس) کیٹگری کےتحت ڈیٹاسائنسدان، سافٹ وئیرڈویلپرز،الیکٹریکل اورالیکٹرانکس انجینئرزفائدہ اٹھاسکتےہیں۔

سٹیم پروگرام کےتحت سلیکشن کاسلسلہ پورےسال چلتارہےگااوراس پروگرام کی مزیدتفصیلات بعدمیں جاری کی جائیں گی۔

کینیڈین حکام کاکہناہےپڑھےلکھےاورہنرمندامیدوارسائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی خدمت کریں گےاوراس طرح وہ ہنر مند ٹیلنٹ سامنے آئے گاجس سے کاروباری سرگرمیوں کوجدت سےروشناس کراتےہوئےمزیدترقی کی منازل طےکرنےمیں مددملےگی۔

پچھلےمہینے، امیگریشن کے وزیرشان فریزر نےایکسپریس انٹری میں کیٹگری بیسڈسلیکشن کی بنیادپرنئی تبدیلیوں کا اعلان کیاتھاتاکہ ملکی لیبر کی ضروریات کو پوراکیاجاسکے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ کرنا ضروری ہے کہ کینیڈا بھرمیں کلیدی شعبےہنرمندکارکنوں کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، اورمحکمہ امیگریشن اس کمی کوپوراکرنےکی پوری کوشش کررہاہے۔ جرمنی بھی لیبرکی کمی کوپوراکرنےکیلئےاپنےامیگریشن نظام کوبہتر بنارہاہے۔

ایکسپرس اینٹری پروگرام

ایکسپریس اینٹری کینیڈاکافلیگ شپ ایپلیکیشن منیجمنٹ سسٹم ہے۔اس پروگرام کےتحت دنیابھرسےتعلق رکھنےوالےوہ ہنرمندافرادفائدہ اٹھاسکتےہیں جوفیڈرل سکلڈورکرزپروگرام ، فیڈرل سکلڈٹریڈزپروگرام ، کینیڈین ایکسپریںس کلاس اورصوبائی نامزدپروگرام کےتحت مستقبل طورپرکینیڈاکی سکونت اختیارکرناچاہتےہیں۔

اس سال مئی میں امیگریشن منسٹرفریزرنےکیٹگری بیسڈسلیکشن کےپہلی بارآغازکااعلان کیا،جو کینیڈامیں مستقل رہائشیوں کےمتلاشی ہنرمندافرادکو خوش آمدید کہنےکاایک نیا عمل ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …