Home / پاکستانی معیشت کی حالت پتلی

پاکستانی معیشت کی حالت پتلی

pakistan budget 2023-24

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان بیوروآف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد وشمارکےمطابق پاکستانی معیشت کاکل حجم 33.4 بلین ڈالریا 8.91 فیصد کم ہوکرمالی سال 2022 کے375 بلین ڈالرکےمقابلےمیں مالی سال 2023 میں 341.6 بلین ڈالررہ گیاہے۔

پی بی ایس کےاعدادوشمارکےمطابق پاکستان کی فی کس آمدنی 2023 میں 1,568ڈالررہی جو پچھلے سال کے 1,766 ڈالر کے مقابلے میں 11.38فیصدسالانہ کمی کوظاہرکرتی ہے۔

اس کےعلاوہ رواں مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ ایک دہائی میں تیسری سب سے کم فی کس آمدنی تھی۔اس دہائی میں سب سےکم آمدنی مالی سال 2020 میں کوویڈ کی وجہ سے 1458 ڈالر حاصل کی گئی تھی، جب کہ مالی سال 2018میں سب سےزیادہ حاصل کردہ 1768 ڈالرتھی۔

دوسری جانب مالی سال 2021 میں فی کس آمدنی 1,677 ڈالرتھی۔

صحت کا شعبہ 3.8 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 8.49 فیصد تک بہتر ہوا۔ تعلیم کے شعبے میں بھی 4.9 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 10.44فیصدتک بہتری آئی۔

مزیدیہ کہ اطلاعات اورمواصلات کے شعبے کی کارکردگی 6.9 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ 6 فیصد کے ہدف سے تجاوز کر گئی۔

یہ بھی چیک کریں

Vivo Y27

ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش …