کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 6:12 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / پاکستانی کنوکی برآمدمیں50%فیصدکمی

پاکستانی کنوکی برآمدمیں50%فیصدکمی

Pakistan drop Kinnow export by 50%

ویب ڈیسک ۔۔ ڈان میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کےمطابق، اس سیزن میں،زیادہ فریٹ چارجز،ریفریجریٹڈ کنٹینرزکی کمی اورفصل کاخراب معیارکینو کی برآمدات کو متاثر کررہا ہے۔

برآمد کنندگان کے مطابق یا تو ریفریجریشن کنٹینرزدستیاب نہیں یا شپنگ لاگت دگنی یا تین گنا بڑھ گئی ہے جس سے پھل مہنگا ہو گیا ہےاور غیر ملکی منڈیوں میں اس کی فروخت میں کمی آئی ہے۔

مینڈارن مشرق وسطیٰ، مشرق بعید،روس، یوکرین، افغانستان، سری لنکا اورکچھ یورپی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔

کنوکےایک برآمد کنندہ شوکت بسراکےمطابق اس سیزن میں کنوکی برآمدات میں 50 فیصد کمی کاخدشہ ہےجس کی وجہ اس کی قیمت زیادہ ہےاورمعیارخراب ہے۔

ان کے مطابق، گزشتہ سال کینو کی برآمدات 450,000 ٹن تک پہنچ گئی تھیں، لیکن اس سیزن میں وہ اب تک بیرون ملک سے موصول ہونے والے آرڈرزکے مطابق 250,000 ٹن کا ہندسہ عبور نہیں کر سکتے۔ شوکت بسراکےمطابق ہماری توقعات کے برعکس، چین کی طرف سے بھی کوئی آرڈر نہیں آیا، جہاں گزشتہ سال 80 ٹن مینڈارن بھیجی گئی تھی۔

کوروناسے متعلق پابندیوں کے نتیجے میں، مسٹر بسرا نے شکایت کی کہ ریفریجریٹڈ کنٹینرز کی کمی کی وجہ سے برآمد کرنا زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نےیہ مسائل وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری تجارت کےسامنےاٹھائےہیں، لیکن ابھی تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

یہ بھی چیک کریں

FBR plans to conduct physical surveys

ایف بی آرفزیکل سروےکرےگا

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےنئے ٹیکس اصلاحاتی منصوبے کے …