Home / قواعدکی خلاف ورزیوں پر5بڑےبنکوں پربھاری جرمانہ

قواعدکی خلاف ورزیوں پر5بڑےبنکوں پربھاری جرمانہ

SBP fine banks for regulatory violations

ویب ڈیسک ۔۔ 31دسمبر 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران عام بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پرایکشن لیتےہوئےاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پانچ بڑے بینکوں پر57.834 ملین روپے کاجرمانہ عائد کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق مرکزی بینک کی ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 13.684 ملین روپے کا جرمانہ بینک الحبیب لمیٹڈ پر عائد کیا گیا جبکہ بینک آف پنجاب کو اسی وجہ سے 12.545 ملین روپے جرمانہ کیا گیا۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کو عام بینکنگ آپریشنز سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر 11.045 ملین روپے جرمانہ کیا گیا۔

انہی خلاف ورزیوں پر، عسکری بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کو بالترتیب 10.30 ملین روپے اور 10.26 ملین روپے جرمانہ کیا گیا۔

جرمانے کے ساتھ ساتھ، بینکوں سےکہاگیا ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کو مضبوط کریں۔

یہ بھی چیک کریں

electricity breakdown cost textile sector loss of

بجلی کابریک ڈاون،ٹیکسٹائل سیکٹرکوکروڑوں ڈالرمیں پڑا

ویب ڈیسک ۔۔ پیر23جنوری کوملک بھرمیں ہونےوالےتاریخ کےبدترین اورطویل ترین بجلی کےبریک ڈاءون کےباعث جہاں …