ویب ڈیسک ۔۔ نگران وزیراطلاعات خیبرپختونخوانےدعوِیٰ کیاہےکہ تحریک انصاف کےسرکردہ رہنما لندن اوردبئی فرارہوچکے ہیں۔
پشاورمیں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے نگراں وزیراطلاعات نےکہاکہ 9اور10 مئی کے واقعات میں ملوث 2728 افرادکوگرفتارکیاجاچکاہےلیکن اب بھی نامی گرامی پی ٹی آئی رہنماقانون کےہاتھ نہیں آسکے۔ نگران وزیرنےخدشہ ظاہرکیاکہ تحریک انصاف کےبہت سےرہنماگرفتاری کےڈرسےلندن و دبئی فرار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ قومی تنصیبات اورشہداکی یادگاروں پرحملہ کرنےوالوں اوران کی بےحرمتی کرنےوالوں کوقرارواقعی سزادی جائےگی۔