Home / کونسی خوراک بچوں کوزیادہ ذہین بناتی ہے؟

کونسی خوراک بچوں کوزیادہ ذہین بناتی ہے؟

Healthy kids with fruits and vegetables

ویب ڈیسک ۔۔ بچوں کوپھل اورسبزیاں کھلائیں اوران کی ذہنی نشوونماکوبہتربنائیں۔

جی ہاں ، برطانیہ میں ہونےوالی ایک ریسرچ کےمطابق بچوں کوبڑی مقدارمیں پھل اورسبزیاں کھلانےکےدماغ پربہترین نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

اس ریسرچ میں یونیورسٹی آف ایسٹ اینجلیا کے ماہرین نے50اسکولوں کے9 ہزاربچوں پرطویل تحقیق کی اوراس نتیجےپرپہنچےکہ ناشتہ ہویادوپہر کا کھانا،بچوں کو پھل اورسبزیاں کھلائی جائیں تو ان کادماغ مضبوط ہوتاہےاوران کی تعلیم حاصل کرنےکی صلاحیتیں زیادہ نکھرکرسامنےآتی ہیں۔

حاملہ خواتین کیاکھائیں ۔۔ کیانہ کھائیں ۔۔؟

اس تحقیق کےدوران ماہرین کےنوٹس میں یہ بات آئی کہ جن بچوں نےایک روزمیں پھل اورسبزیوں کےچارسےپانچ حصے کھائےانہوں نےذہنی تندرستی کےتمام ٹیسٹ میں سب سےزیادہ نمبرحاصل کیے۔

تحقیقاتی مقالے میں اس بات کی سفارش کی گئی ہےکہ والدین بچوں کی خوراک میں پھل اور سبزیوں کوترجیحی طورپرشامل کریں۔

اس تحقیق میں جنک فوڈ اور میٹھے مشروبات کی خرابیاں بھی سامنے آئیں اور معلوم ہوا کہ اس سے ذہنی صلاحیت متاثرہونےکاامکان ہے۔

نومولودبچوں کیلئےگہری نیندکیوں ضروری؟

About Zaheer Ahmad

The writer is a working journalist for the last 20 years. Currently, he is working for a news channel. He can be reached at [email protected]

یہ بھی چیک کریں

Display beauty of Samsung galaxy S22 Ultra

سام سنگ ایس22 الٹرا: بیسٹ ڈسپلےریکارڈکادعویٰ

ویب ڈیسک ۔۔ اسمارٹ فونزکی بات کریں توان دنوں سام سنگ گلیکسی ایس 22 سیریز، …