ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسیمی فائنل سےپہلےنیوزی لینڈکےلئےخوشخبری ۔
جی ہاں ۔۔ سیمی فائنل کی جنگ شروع ہونےسےپہلےانگلش کااہم ترین ہتھیارناکارہ ہوگیا۔ بڑےبڑےبولرزکومزاچکھانےوالےجارحانہ مزاج بلےبازاوپنرجیسن روئے انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےآوٹ ہوگئے۔
یادرہےکہ جیسن روئے سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں پنڈلی میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ مکمل نہیں کرسکے تھے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے جیسن روئے کی جگہ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین جیمز وینس کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے 10 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ابو ظبی میں مدمقابل ہونا ہے۔