Home / شعیب اخترسےجھگڑاکیوں ہوا؟نعمان نیازکےانکشافات

شعیب اخترسےجھگڑاکیوں ہوا؟نعمان نیازکےانکشافات

Why did Shoaib from TV?

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ڈاکٹرنعمان نیازکہتےہیں ٹی وی شوکےدوران شعیب اختراوران کےدرمیان جوکچھ ہواوہ نہیں ہوناچاہیےتھا۔ اس کی کوئی لاجک نہیں پیش کی جاسکتی۔ لیکن بات یہ ہےکہ شعیب کولیکرکچھ عرصےسےمسائل پیش آرہےتھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےایک روزپہلےشعیب میرےپاس آئےاورکہاکہ یاتومیراسیلری پیکج بڑھاءویامجھےورلڈکپ کےالگ سےپیسےدو۔ ہم نےکہاچلواس پرکچھ نہ کچھ کرلیتےہیں جس پرشعیب راضی خوشی گھرچلےگئے۔

سترہ کوورلڈکپ شروع ہورہاتھالیکن شعیب کاکچھ پتانہیں تھا۔ ایک روزمجھےمیرےپروڈیوسرنےبتایاکہ شعیب دبئی بیٹھےہیں اورہربھجن سنگھ کےساتھ پروگرام کررہےہیں۔ وہ بیرون ملک گئےاورمجھےبتائےبغیرگئے۔

سیمی فائنل سےپہلےانگلینڈکااہم ہتھیارناکارہ

معاہدےکےتحت جو2022میں ختم ہوناہےاس کےمطابق وہ کسی اورچینل پرجاکرسپورٹس شونہیں کرسکتے۔

ایک روزپاکستان انڈیامیچ کےدوران وہ آئےاورکہاکہ مجھےبیماری کی وجہ سےچھٹی دےدی جائے۔ مجھ سےچھٹی لیکروہ چلےگئےاوراگلےروزوہ دوسرےنجی چینلزپربیٹھےتھے۔

جس روزجھگڑاہوااس روزشعیب کاموڈآف تھا،شایدکچھ بیٹھنےکی جگہ کامسئلہ تھا۔ اس روزمیں نےپروگرام ویوین رچرڈاورڈیوڈگاورسےنہیں بلکہ شعیب اخترسےشروع کیا۔

کینگروزپاکستانی میدانوں میں دوڑنےکوتیار

اس پروگرام میں میں نےشعیب سےسوال پوچھاکہ کیاپاکستان نیوزی لینڈکادیاگیاہدف حاصل کرلےگا؟ جس پرشعیب نےلاہورقلندرز،شاہین آفریدی اورحارث روف کی تعریفیں شروع کردیں۔ اس کےبعدمیں نےاسےپروگرام چھوڑنےکیلئےکہا۔

اسی دوران میں نےبریک لےلی اورمیں نےپروگرام چھوڑکرپروڈیوسرسےکہاکہ کوئی اورپروگرام کرلے،لیکن اسی ویوین رچرڈآئےاورمیری اورشعیب اخترکےدرمیان صلح کرادی۔

ڈاکٹرنعمان نیازنےکہاکہ جب شعیب نےمجھ سےمعافی مانگنےکامطالبہ کیاتومجھےسوری کرلیناچاہیےتھا۔ میں میزبان تھااورمیرافرض تھاکہ میں صورتحال کوسنبھالتا۔ لیکن جوبھی ہواوہ نادانستہ طورپرہوا۔

ڈاکٹرنعمان نیازکامزیدکہناتھاکہ شعیب اخترسےعدم بھروسےکاعنصرپیداہوچکاتھا۔ مجھےایسےلگتاہےکہ جیسےمیرااورشعیب اخترکاکمفرٹ لیول ختم ہوچکاتھالیکن وجہ مجھےمعلوم نہیں۔

نعمان نیازسےجھگڑا:شعیب اخترکااپنی والدہ کےحوالےسےاہم بیان

یہ بھی چیک کریں

T20 WC: Pak India Match

اگرمگرکاکھیل ختم۔۔پاکستان کی سیمی فائنل میں اینٹری

ویب ڈیسک ۔۔ بلاآخراگرمگرکاکھیل ختم ہوااورپاکستان بنگلادیش کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 …