Home / نعمان نیازسےجھگڑا:شعیب اخترکااپنی والدہ کےحوالےسےاہم بیان

نعمان نیازسےجھگڑا:شعیب اخترکااپنی والدہ کےحوالےسےاہم بیان

Shoaib Akhtar on dispute with Nauman Niaz

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سرکاری ٹی وی کےلائیوسپورٹس شومیں شعیب اخترسےبدتمیزی کرنےوالےپروگرام کےمیزبان ڈاکٹرنعمان نیازنےراولپنڈی ایکسپریس نےمعافی مانگ لی ہےاورکہاہےکہ وہ اس واقعےپرشرمندہ ہیں اورہزاربارمعافی مانگنےپرتیارہیں۔

دوسری جانب شعیب اخترنےڈاکٹرنعمان نیازکی معافی قبول کرنےسےمعذرت کرتےہوئےکہاہےکہ نعمان نیازسےانہوں نےاسی وقت معافی کامطالبہ کیاجس روزیہ واقعہ ہوالیکن انہوں نےمعافی نہیں مانگی۔ اب مجھےان کی معافی کی ضرورت نہیں ، انہیں معافی مانگنی ہےتوسرکاری ٹی وی سےمانگیں ۔

اس کےعلاوہ نعمان نیازکوپاکستان کےعوام سےمعافی مانگنی ہے۔ شعیب اخترکاکہناتھاکہ انہوں نےاس واقعےکواسی روزبھلادیاتھاحالانکہ وہ چاہتےتوپروگرام میں بدتمیزی کرنےپربہت کچھ کرسکتےتھےلیکن انہوں نےخاموشی اورعزت کےساتھ پروگرام چھوڑدینامناسب سمجھا۔

شعیب اخترکامزیدکہناتھاکہ وہ جس طرح خاموشی ہوگئےاورچپ کرکےپروگرام سےواپس آگئےایساان کی فطرت کےخلاف ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس کےمطابق ان کی والدہ بوڑھی ہوچکی ہیں اوران کےحوالےسےکوئی تنازعہ برداشت نہیں کرسکتیں، اس لئےوہ اپنی والدہ کی خاطراب بہت کچھ برداشت کرلیتےہیں۔

شعیب اخترنےاینکرسےبات کرتےہوئےکہاکہ وہ چاہیں تونعمان نیازکےبارےمیں بہت کچھ کہہ سکتےہیں لیکن وہ ایسانہیں کرناچاہتے۔ میں نےنعمان نیازکواسی روزمعاف کردیاتھا۔ انہوں نےاس معاملےمیں سپورٹ کرنےپرعوام کاشکریہ اداکیا۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …