Home / انسانی اسمگلرزنےامیگریشن کوکیساالوبنایا؟

انسانی اسمگلرزنےامیگریشن کوکیساالوبنایا؟

Human smuggling

ویب ڈیسک ۔۔ دنیابھرمیں مجرم اپنی سرگرمیوں کوعملی جامہ پہنانےکیلئےنت نئےمنصوبےبناتےرہتےہیں۔ ایسےہی ایک منصوبےکاپردہ اس وقت چاک ہواجب سپین میں پولیس نےاسپتال میں زیرعلاج مریض کوگرفتارکیا۔

اس خبرکےمطابق مراکش سےترکی جانےوالےطیارےکوایک مسافرکی طبیعت خراب ہونےپرسپین میں ہنگامی لینڈنگ کرناپڑی۔ مریض کی اسپتال منتقلی کےدوران طیارےمیں موجود20کےقریب مسافرغیرقانونی طورپرشہرمیں داخل ہوکرغائب ہوگئے۔ ان مسافروں کی غیرموجودگی کاپتااس وقت چلاجب طیارےنےواپس اپنی منزل کی جانب اڑان بھرناچاہی۔

واقعےکاعلم ہونےپرپولیس نےسرچ آپریشن کرکےبھاگنےوالے5مسافروں کوڈھونڈنکالالیکن دیگرمسافرایسےغائب ہوئےجیسےگدھےکےسرسےسینگ۔ کچھ دیربعدمسافرطیارہ ترکی کی جانب اڑان بھرگیا۔

اس ساری کہانی کاخلاصہ اس وقت ہواجب اسپتال شفٹ کئےجانےوالےمسافرکوڈاکٹرزنےصحت مندقراردےدیا۔ اسی دوران پولیس نےاسےگرفتارکرلیا۔ امیگریشن حکام کی جانب سےخدشہ ظاہرکیاجارہاہےکہ مسافرنےجان بوجھ کرطیارےمیں طبیعت خراب ہونےکاڈرامہ کیاتاکہ کچھ لوگوں کواسپین میں اینٹری دلائی جاسکے۔

گرفتارمسافرسےمزیدتفتیش کی جارہی ہےاورپولیس کویقین ہےکہ اس پوری کارروائی کےپیچھےانسانی اسمگلرزکابہت بڑاگروہ کام کررہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Tata Sons ex chairman dies in road accident

معروف بھارتی بزنس مین حادثےمیں ہلاک

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کےبڑےکاروباری خاندان کےچشم وچراغ اورملک کی معروف کمپنی ٹاٹا سنزکے سابق …