Home / بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےباہر

بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےباہر

India out of T20 World Cup

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کی امنگوں پراوس پڑگئی اورنیوزی لینڈنےافغانستان کوگروپ میچ میں ہراکربھارت اورافغانستان دونوں کوٹی ٹوئنٹی ورلڈسےنکال باہرکیا۔

جی ہاں ، ایک تیرسےدوشکارکرتےہوئےنیوزی لینڈ نےافغانستان اورمیزبان بھارت کوچلتاکرکےورلڈ کپ کےسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ افغانستان کےمیچ ہارتےہی بھارت میں صف ماتم بچھ گئی۔

اگریہ کہاجائےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میزبان بھارتی ٹیم کے لئےڈرائونا خواب ثابت ہواتوغلط نہ ہوگا۔۔افتتاحی میچ میں پاکستان کےہاتھوں عبرتناک شکست کےبعدتوجیسےبھارت کیلئےشکستوں کی جھڑی لگ گئی۔ بھارتی تابوت میں آخری کیل نیوزی لینڈنےافغانستان کوہراکرٹھونک دیا۔ کیونکہ اگریہ میچ افغانستان جیت جاتاتوبھارت کی سیمی فائنل تک رسائی کاراستہ ہموارہوجاناتھا۔

گھرکےسورمایعنی بھارتی ٹیم کےکھلاڑی پیرکونمیبیا پرسارا غصہ نکالتےہوئےسرجھکائےواپس لوٹ جائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Israelis to watch FIFA WC in Qatar

عرب ملک کی اسرائیلوں پربڑی مہربانی

ویب ڈیسک ۔۔ اسرائیلی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 …