Home / کینگروزپاکستانی میدانوں میں دوڑیں گے

کینگروزپاکستانی میدانوں میں دوڑیں گے

Australian Cricket team will visit Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم تقریباً2دہائیوں بعدپاکستان کادورہ کرےگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےدورےکاشیڈول جاری کردیا۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا1998 کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ کینگروزاگلے سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہیں ۔

پہلا ٹیسٹ3 مارچ سے کراچی میں،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور تیسرا 21 تا 25 مارچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے چاروں وائٹ بال میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچ 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آسٹریلیا ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، ہمارا آئندہ سال دورہ پاکستان وہاں موجود کرکٹ فینز کو مزید پرجوش کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

PCB Chairman Mohsin Naqvi chairs Board of Governors meeting at PCB Headquarters in Lahore, increasing match fees and domestic budget for 2026-27

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئےخوشخبری

Monday, 29 June 2026 | Web Desk قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کواب میچ فیس کی …