ویب ڈیسک ۔۔ سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نےخوشخبری دی ہےکہ پاکستان کو دی گئی 3 ارب ڈالر کی سہولت میں توسیع کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ڈیووس میں ورلڈاکنامک فورم اجلاس کےموقع پرخبرایجنسی رائٹرزسےبات کرتےہوئےمحمد الجدعان نے کہا کہ ہم اس وقت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ سعودی عرب نے گزشتہ برس پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کیے تھے تاکہ پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائرکومستحکم رکھنے میں مدد ملے۔ سعودی عرب کے وزیرخزانہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یکم مئی کو دونوں ممالک نے …
مزید پڑھیں »کارفنانسنگ: قرضوں کی مدت میں کمی کافیصلہ
ویب ڈیسک ۔۔ ملک کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل کےپیش نظراسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے منگل کو گاڑیوں کے لیے صارفین کی فنانسنگ کی مدت کو کم کرنےکااعلان کردیا۔ اسٹیٹ بنک کےسرکلرکےمطابق 1000سی سی سے زیادہ والی گاڑیوں کیلئےفنانسنگ کی مدت میں کمی لاتےہوئے زیادہ سے زیادہ تین سال اور1000 سی سی سےکم والی گاڑیوں کیلئےپانچ سال کردیاگیاہے۔ آٹو فنانس کی سہولت کی زیادہ سے زیادہ مدت 1000سی سی سےزیادہ گاڑیوں کیلئےپانچ (5) سال سےکم کرکےتین (3) سال کردی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ 1000سی سی سےاوپرکی گاڑیوں کیلئےاس مدت کوسات (7)سال سےکم کرکےپانچ (5)سال کیاگیاہے۔ مرکزی بینک …
مزید پڑھیں »ہونڈائی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ
ویب ڈیسک ۔۔ ٹیوٹا، سوزوکی کے بعد ہنڈائی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،ہنڈائی نے گاڑیوں کی قیمت میں 1 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سوناٹا 2.5 کی قیمت میں ایک لاکھ روپے اضافہ،سوناٹا 2.5 کی قیمت 77 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ کر 78 لاکھ 49 ہزار کی ہو گئی۔سوناٹا 2.0 ایک لاکھ چالیس ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہو گئی۔ الینٹرا 2.0 1 لاکھ پچاس ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 49 ہزار روپے کی مقرر۔پورٹر ہائی ڈیک ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کے بعد …
مزید پڑھیں »پاک سوزوکی نےقیمتوں میں پھراضافہ کردیا
ویب ڈیسک ۔۔حکومتی انتباہ کو مسترد کرتے ہوئےسوزوکی موٹرزنےایک بارپھراپنی قیمتوں میں 40,000سے129,000 روپے کا اضافہ کر دیاہےجوفوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔ وزارت صنعت و پیداوارکےادارےانجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے آٹو اسمبلرز کو خبردار کیا کہ قیمتوں کوبارباربڑھانےسےبازرہاجائےکیونکہ حکومت اس بارےمیں انتہائی سنجیدہ اورفکرمندہے۔ ای ڈی بی کےمطابق یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اوراگرکارکمپنیاں قیمتیں بڑھانےسےبازنہ آئیں توحکومت ریگولیٹری اقدامات شروع کرنے پرغور کر سکتی ہے جس میں پرائس کنٹرول پریوینشن آف پرافٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977 کے تحت قیمتوں کا تعین شامل ہو سکتا ہے۔ کاکمپنوں سےکہاگیاہےکہ وہ اپنی لاگت کا ڈھانچہ شیئر کریں اورگاڑیوں کی حالیہ قیمتوں میں …
مزید پڑھیں »کرپٹوکرنسی پرپابندی کی مخالفت
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کرپٹوکرنسی کی حمایت میں سامنےآگئی۔ملک میں کرپٹوکرنسی ٹریڈنگ پرپابندی کے فیصلےپرتشویش کااظہارکردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے کرپٹوکرنسی پرمبنی لین دین پرپابندی کی تجویز پیش کی تھی۔ پی ٹی اے کے مطابق، اس طرح کا اقدام کئی دیگر متعلقہ ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اسٹارٹ اپس کی ترقی کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔ ادھروزارت قانون نےکرپٹو کرنسیوں پرپابندی لگانے کی ایک درست وجہ کامطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ یہ ملک میں ڈیجیٹل سکوں کی تجارت کوریگولیٹ کرنے …
مزید پڑھیں »ایف بی آرفزیکل سروےکرےگا
ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےنئے ٹیکس اصلاحاتی منصوبے کے مطابق منتخب غیر دستاویزی شعبوں کا فزیکل سروے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اصلاحاتی منصوبے کے مطابق، ایف بی آرغیررسمی معیشت کی رپورٹنگ کی درستگی کی تصدیق کے لیے قابل عمل تکنیکوں کو تلاش کرے گا۔ یہ اصلاحاتی کارروائی ان طریقوں کی نشاندہی کرنے کے لیے تحقیق کرے گی جن میں ان سیکٹرز کے لیے آمدنی کی رپورٹنگ کی تصدیق کی جا سکتی ہے جن کا احاطہ پی اوایس، ٹریک اینڈ ٹریس یا ودہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے ریموٹ مانیٹرنگ سے نہیں کیا جا سکتا۔ جدید …
مزید پڑھیں »فیصل بنک اورٹی پی ایل لائف انشورنس کی خواتین کیلئےتکافل کوریج
ویب ڈیسک ۔۔ فیصل بینک لمیٹڈ اور ٹی پی ایل لائف انشورنس (ونڈو تکافل آپریشنز) نے حال ہی میں فیصل اسلامی امل خواتین کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے خواتین کے لیے مخصوص تکافل کوریج پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی موجودہ شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں۔ خواتین، اس پلان کے تحت، بڑی خطرناک بیماریوں کے لیے کوریج حاصل کریں گی،اس کےعلاوہ آمدنی کے تسلسل کا فائدہ، ٹی پی ایل لائف کی موبائل ایپ کے ذریعے لامحدود آن لائن صحت سے متعلق مشاورت تک رسائی اور طرز زندگی کی اشیاء پرپرکشش رعایت جیسی سہولتیں …
مزید پڑھیں »آپ کےطبی مسائل کاآن لائن حل
ویب ڈیسک — پاکستان کی معروف دوا ساز کمپنی مارٹن ڈاؤ مارکر(ایم ڈی ایم) اوردوائی ڈاٹ پی کے (پاکستان کی معروف آن لائن فارمیسی) نے مریضوں کی آگاہی، ادویات تک ان کی بہتراورآسان رسائی کےساتھ ساتھ مریضوں کی نگہداشت کے پروگرام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ دوائی اورایم ڈی ایم کی شراکت داری کا مقصد عوام کی بیماریوں اورادویات کےاستعمال کے بارے میں آگاہی کو بڑھانا، درست اور قابل اعتماد معلومات پھیلانا اور ڈیجیٹل چینلز کے استعمال کے ذریعے مریضوں کی زیادہ سےزیادہ تعداد تک پہنچناہے۔ دونوں کمپنیوں نے فارماسسٹ ٹریننگ پروگرامز، فارمیسی مینجمنٹ سکلز …
مزید پڑھیں »بھاری ٹیکس ریلیف کےباوجودایف بی آرمیں 29%شرح نموریکارڈ
ویب ڈیسک ۔۔ جولائی 2021 سے مارچ 2022 تک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 4,382 بلین روپے کا خالص ریونیو اکٹھا کیا ہے، جو اس کے 247 بلین روپے کے ہدف سے زیادہ ہے۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 3,394 بلین روپے کی وصولی کے مقابلے میں تقریباً 29.1 فیصد اضافہ ہے۔ رواں مالی سال 2021-22 کے جولائی 2021 سے مارچ 2022 کے لیے ایف بی آر کے عارضی محصولات کی وصولی کے اعداد و شمار کے مطابق، مارچ 2022 کے لیے خالص وصولی 575 ارب روپے تھی، جو مارچ 2021 میں جمع کیے گئے477 ارب روپے …
مزید پڑھیں »خوردنی گھی اورتیل عوام کی پہنچ سےباہر۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ تیل وگھی بنانے والی کمپنیوں کی اجارہ داری کےباعث غریب آدمی کے لئےجینااوربھی مشکل ہوگیاکیونکہ ان کمپنیوں نے برانڈڈ گھی وتیل کی فی کلو قیمت 500 روپے پہنچا دی ہے۔ چیئرمین کراچی ریٹیلرز گروسسرز ایسوسی ایشن فرید قریشی کےمطابق برانڈڈ کمپنی کے تیل و گھی کے 5 کلو کا ڈبا 2500 روپے کا ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھی وتیل کی قیمتوں میں محض 15 روز میں یہ اضافہ ہوا جس کے بعد کھلا تیل کی قیمت ریٹیل مارکیٹ میں 450 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فرید قریشی کامزیدکہناتھاکہ کمپنیوں سے باز پرس کرنے والا کوئی …
مزید پڑھیں »