Ayesha Arshad

دواسلامک بچت اسکیمیں لانےکی تیاریاں

Islamic saving schemes

ویب ڈیسک ۔۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) اگلے ماہ سے شریعت کے مطابق دو اسکیمیں – سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ شروع کرے گا۔ سی ڈی این ایس نے رفانیشنل سیونگزکے نام سے ایک اسلامک ونڈو قائم کی ہے جس کا کردار سروااسلامک سیونگ اکاؤنٹ رولز2019 کے تحت مختلف شریعہ سے مطابقت رکھنے والے سرمایہ کاری اکاؤنٹس فراہم کرنا ہے۔ ان قوانین کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہےاور اس سکیم کے آپریشنز تمام قومی بچت مراکز سے عمل میں لائےجاسکیں گے۔ مذکورہ اسلامی اسکیموں اورآپریشنز کی شرعی اصولوں …

مزید پڑھیں »

بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان

electricity prices reduced in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمعٰیل نےقوم کوخوشخبری سناتےہوئےکہاہےاگلے 3 ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آجائے گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہم نے 3 مہینے تک بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں تھیں کیونکہ بہت عرصے سے بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھی تھیں اس لیے قیمتوں میں حالیہ اضافہ لوگوں کے لیے دھچکے کا باعث ہے، تاہم ہمیں یقین ہے کہ 3 ماہ بعد بجلی سستی ہوجائے گی، یہ ہمیں پہلے سے ہی معلوم ہے کہ 3 ماہ بعد کمرشل بنیادوں پر اس کی قیمتوں میں کمی آجائے …

مزید پڑھیں »

ایکسچینج کمپنیوں کےخلاف کریک ڈاون،اہم انکشافات

crackdown on exchange companies

ویب ڈیسک ۔۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نےمارکیٹ کےجاری معائنےاورسیکرٹ شاپنگ کےبعدحاصل ہونےوالےنتائج کی روشنی میں منی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاہے۔ ڈان اخبارمیں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شرح تبادلہ میں حالیہ اتارچڑھاؤ،انٹربینک ریٹ اوربینکوں کی جانب سے اپنے صارفین کو پیش کردہ شرح کے درمیان فرق کی وجہ سے اس نے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی میں اضافہ کردیا ہے۔ اسی سلسلےمیں اسٹیٹ بینک نے یکم اگست (پیر) کو متعدد ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کا معائنہ شروع کیاجس سےاس بات کے واضح شواہد …

مزید پڑھیں »

حکومت کےپاس اس اہم ترین کام کیلئےوقت ہی نہیں

State Bank governor's post vacant

ویب ڈیسک ۔۔ ملک کے اہم ادارے اسٹیٹ بینک کے سربراہ گورنر کا عہدہ 4مئی 2022 سے تاحال خالی ہے،ڈپٹی گورنر مر تضی سید کو گورنر کا انچارج چارج دیا ہوا ہے۔ ، ایسے موقع پر جب ملک کی معیشت کا حال خراب ہے، ملک میں ڈالر کی شدید کمی ہے،نجی بینک ایل سی کھلنے سے گریز کررہے ہیں،پورے ملک میں تاجر احتجاج پر ہیں، وزیر اعلی پنجاب کے حوالے سے عدالت میں سماعت کے ساتھ دوسری جانب ملک میں شدید بارشوں کے باعث ملکی معیشت کی بہتری کے لئے بڑے اور اہم فیصلے کرنے ہیں ،گورنر اسٹیٹ بینک کا …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں ریکارڈتعدادمیں موبائل فونزکی تیاری

Pakistan making record number of mobile phones

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) کے مطابق ملک بھر میں سال 2022 کے پہلے 6 ماہ میں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد اسمارٹ اور ہینڈ فونز بنائے گئے جب کہ بیرون ممالک سے 14 لاکھ فونز منگوائے گئے۔ پاکستان میں گزشتہ چند سال سے مقامی سطح پر مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے موبائل فونز کو تیار کیا جا رہا ہے اور گزشتہ برس پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے فونز کو بیرون ملک بھی بھجوایا تھا۔ گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائلز فونز کی فروخت …

مزید پڑھیں »

کینسرکےمریضوں کیلئےاچھی خبر

good news for cancer patients

ویب ڈیسک ۔۔ روس سےکینسرکےعلاج کیلئےسستی ادویات کی درآمد پانچ ماہ سے زائد عرصے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی ہیں کیونکہ بینکوں نے تجارت کے لیے لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنا شروع کردیاہے۔ ڈان اخبارمیں شائع کی رپورٹ کے مطابق جو فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ان ادویات کی درآمدات رک گئی تھی۔ اس نئی پیشرفت کے بعد درآمد کنندگان کو یقین ہے کہ روسی مصنوعات اگست 2022 کے پہلے ہفتے تک مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی جس سے کینسر کے سیکڑوں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات کا خاتمہ ہو جائے …

مزید پڑھیں »

کیاپیکانٹوکی ہوشرباقیمت ، آپکےہوش اڑجائیں گے

Kia picanto price

ویب ڈیسک ۔۔ لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ (ایل ایم سی ایل) وہ پہلی پاکستانی کارسازکمپنی بن گئی ہے جس نےروپےکی قدرمیں کمی کےبھاری بھرکم اثرات کوصارفین تک منتقل کرتےہوئےگاڑیوں کی قیمتوں میں 11 لاکھ روپےتک کااضافہ کردیا۔ ڈان اخبارمیں شائع رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سےڈیلرز کو جاری کردہ سرکلر میں کمپنی نے کہا کہ پیکانٹو کے 1000 سی سی کے 2 ماڈلز (مینوئل اور آٹومیٹک) کی قیمت میں 5 لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کی قیمت 31 لاکھ اور 32 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔ یہ وہی قیمت ہے جس میں تقریباً …

مزید پڑھیں »

پاکستان کی آٹوانڈسٹری بحران کاشکار — وجوہات ؟

Pakistan's auto industry in crisis

ویب ڈیسک ۔۔ فائلرزاورنان فائلرزپرودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے، 1,300سی سی سے زیادہ گاڑیوں پر ایک فیصد کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) کے نفاذ کے بعد غیر یقینی صورتحال کے پیش نظرآٹو انڈسٹری کےبڑے کھلاڑیوں نے 2022-23میں گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد کمی کاخدشہ ظاہرکیاہے۔ آٹومیکرزکامزیدکہناہےکہ شرح سودمیں اضافےکےبعدگاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ اس صورتحال میں مزیدنقصان کاباعث بنےگا۔ ڈان میں شائع رپورٹ کےمطابق آٹومیکرزڈالرکی قدراورامپورٹ اخراجات میں اضافےکےباعث عیدالاضحیٰ کےبعدگاڑیوں کی قیمتیں بڑھانےکیلئےپرتول رہےہیں۔ بہت سے لوگوں کاخیال ہےکہ آٹوانڈسٹری اس وقت ایک بحران سےگزررہی ہے۔ انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے پہلے ہی 18 مئی سے …

مزید پڑھیں »

پاکستان موبائل فونزکابڑااسمبلربن گیا

Pakistan becomes mobile phone's big assembler

ویب ڈیسک — انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الماس حیدرکہتےہیں پہلی بار پاکستان میں ایک سال کے دوران 50 ملین سے زیادہ سمارٹ اور فیچر موبائل فونز کی ریکارڈ تعداد کو اسمبل کیا گیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ مدت کے دوران 22 ملین سمارٹ موبائل فونز اسمبل کیے گئے جن میں سے 99 فیصد اب تک مارکیٹوں میں فروخت ہو چکے ہیں جبکہ 28 ملین فیچر موبائل فونزاسمبل کیے گئے جن میں سے97 فیصد خریدےجاچکےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلرز نے 1.12 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون کے …

مزید پڑھیں »

حکومت کابڑےبیرونی قرضےلینےکاپروگرام

Pakistan to make massive foreign loans

ویب ڈیسک – آنے والے سخت معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان رواں مالی سال میں بین الاقوامی قرض دہندگان سے تقریباً 5.5 ٹریلین روپے کا قرضہ لے گا۔ اس رقم سے پاکستان اپنے زرمبادلہ کے ذخائرکوبرقراررکھےگا،پچھلے قرضوں کی ادائیگی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی فنانسنگ کرے گا۔ سالانہ بجٹ 2022-23 میں، حکومت نے رواں مالی سال میں بین الاقوامی ذرائع سے صرف 3.17 ٹریلین روپے قرض لینے کا تخمینہ لگایا تھا۔ تاہم، بجٹ دستاویزات میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)، سعودی عرب اور سیف چائنا ڈپازٹ کی جانب سےمالی امدادظاہرنہیں کی گئی تھی۔ مذکورہ ذرائع سے فنڈنگ ​​کو …

مزید پڑھیں »