Home / ٹک ٹاک کانیازبردست فیچرمتعارف

ٹک ٹاک کانیازبردست فیچرمتعارف

TikTok dislike buton

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نےصارفین کی سہولت کیلئےایک نیافیچرمتعارف کرایاہے،جس کےتحت ٹک ٹاک استعمال کرنےوالےاب تبصروں پر ڈِس لائک یعنی ناپسندیدگی کابٹن کا بھی استعمال کرسکیں گے۔

کمپنی کےمطابق ٹک ٹاک کایہ نیافیچررواں سال اپریل میں آزمائشی طورپرلانچ کیاگیاتھاجسےاب پوری دنیا میں ٹک ٹاک صارفین کیلئےدستیاب ہوگا۔

ٹک ٹاک نےوضاحت کرتےہوئےبتایاکہ صرف ڈِس لائک کرنےوالاشخص ہی اپنانام ڈِس لائک میں دیکھ سکے گا،دیگر صارفین کو معلوم نہیں ہوگا کہ کس نے ڈِس لائک بٹن کو استعمال کیا ہے۔

ٹِک ٹاک حکام کاکہناہےڈِس لائک کمنٹس صارفین کی رائے جاننے کا ایک نیا طریقہ ہے، یہ فیچر ایسے تبصروں کی نشاندہی کرے گا جومناسب نہیں۔

تبصروں کو ڈس لائک کرنے کے علاوہ صارفین کے پاس ٹک ٹاک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازع تبصرے کرنے والوں کی رپورٹ دینے کا اختیار بھی موجود ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Texes in Pakistan

ٹیکسوں کی چھری اورتیز

ویب ڈیسک ۔۔ ایف بی آرکا92کھرب روپےکاٹیکس ہدف پوراکرنےکیلئےنگران حکومت پرچون، زراعت اور رئیل اسٹیٹ …