Home / مزداکاروس میں کاروباربندکرنےکااعلان

مزداکاروس میں کاروباربندکرنےکااعلان

Mazda to close business in Russia

ویب ڈیسک – جاپانی کار ساز کمپنی مزدا نے روس میں مکمل طورپرکاروباربندکرنےکا اعلان کیا ہے۔ کمپنی حکام کےمطابق انہیں نہیں لگتاکہ وہ روس میں دوبارہ کام شروع کرسکیں گے۔

مزدا 2012 سے روس کےمشرقی شہر ولاڈی واسٹک میں روسی مارکیٹ کے لیے کاریں تیار کر رہی ہے، 2021 میں مزدانےروس میں تقریباً 30,000کاریں فروخت کیں۔

مزدا کے ترجمان اکیرا میچیڈا کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ابھی تک اپنے مقامی ملازمین کے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد سے روس سے بڑے پیمانے پرغیرملکی کمپنیوں کاانخلاجاری ہے۔ یہ کمپنیاں اپنےاربوں ڈالرکےاثاثےچھوڑکرجارہی ہیں ۔

750سے زائد کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس میں کسی حد تک اپنے آپریشنز کو کم کر دیں گے۔ ووکس ویگن اور نسان جیسی اہم کارسازکمپنیوں نے پیداوار کو معطل کیا، کارکنوں کو برطرف کیا اور درآمدات کو روک دیا۔

یہاں یہ بھی واضح رہےکہ جاپانی اوریورپی کمپنیوں کےجانےسےپیداہونےوالاخلاچینی اورروسی کمپنیاں پرکررہی ہیں اوران کمپنیوں کی سیلزمیں نمایاں بڑھوتری دیکھنےمیں آئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …