Home / گاڑیوں کےشوقین پاکستانیوں کیلئےخوشخبری

گاڑیوں کےشوقین پاکستانیوں کیلئےخوشخبری

Peugeot 2008 price reduced

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں جہاں آئےروزگاڑیوں/ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا چلاجارہاہے،وہاں ایک کمپنی ایسی بھی ہے جس نےحیران کن طورپراپنی گاڑی مہنگی کرنے کی بجائے اڑھائی لاکھ روپے تک سستی کر دی ہے ۔

جی ہاں ۔۔ لکی موٹرز نے معروف گاڑی ” پیوگیوٹ 2008 “ اڑھائی لاکھ روپے سستی کرتے ہوئے اس کی قیمت 49 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی ہے جبکہ اس سے پہلے گاڑی کی قیمت 52 لاکھ 50 ہزار روپے تھی تاہم اس کے ٹاپ ویرینٹ”پیوگیوٹ 2008 الیور “ کی پرانی قیمت 58 لاکھ 50 ہزار روپے برقرار رکھی گئی ہے ۔

قیمت میں کمی کےعلاوہ پاکستانیوں کیلئےدوسری سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ی پیوگیوٹ 2008 خریدنے کیلئے آپ کو لمبا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔آپ نے شوروم پر جاناہے ، گاڑی کی قیمت اداکرنی ہے اورچلا کر گھر لے آنا ہے ۔

یاد رہے کہ لکی موٹرز نے پورپین گاڑی پیوگیوٹ 2008 کو جنوری 2022 میں پاکستان میں متعارف کروایا تھا ، یہ دو مختلف ماڈلز میں فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے ۔

یہ بھی چیک کریں

whatsapp new group chat feature

بتیس (32)لوگ ایک ساتھ کال پر – واٹس ایپ کانیافیچر

ویب ڈیسک ۔۔ واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےجلدایک زبردست فیچرلانچ کرنےجارہاہےجس کےذریعےآپ دوستوں کو صرف ایک …