Home / عازمین حج کیلئےزبردست سہولت کااعلان

عازمین حج کیلئےزبردست سہولت کااعلان

Road to Mecca for Hajj pilgrims

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب کی جانب سےعازمین حج کی سہولت کی خاطراور مناسک حج کی اطمینان بخش طریقے سے ادائیگی کیلئےرواں سال تیسری مرتبہ روڈ ٹو مکہ پرعملدرآمدجاری کیاہے۔

روڈٹومکہ کے تحت پاکستان سمیت پانچ مسلم اکثریتی ممالک کے عازمین حج کےمیگریشن کے مراحل ان کے اپنے ملک کے ہوائی اڈوں ہی پر مکمل کیے جارہے ہیں۔ انڈونیشیاکےدارلحکومت جکارتہ کے سوئیکارنو بین الاقوامی ہوائی اڈےپرہفتے کے روزسےشاہراہ مکہ اقدام پر عمل درآمد کا آغاز ہوا۔

پاکستان میں یہ سہولت اسلام آباد،تیونس میں دارلحکومت تیونیسیا، ملائیشیا میں دارالحکومت پتراجایا اور بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں فراہم کی جارہی ہے۔

اس سہولت کافائدہ یہ ہوگاکہ سعودی عرب میں آمد سے قبل ہی ان کے داخلے اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے تا کہ انھیں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بلارکاوٹ اپنی جائے قیام گاہ پرمنتقل ہوسکیں۔

سعودی وزارت برائے خارجہ امور اس اقدام کے علاوہ بھی عازمین حج کے اپنے ملکوں سے مملکت میں داخلے کے طریق کار کو حتمی شکل دینے کے لیے بین الاقوامی حکومتوں کی ایجنسیوں اور اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔عازمین حج کو ان کی روانگی کے مقامات پرامیگریشن کلیرینس کی سہولت مہیا کی جارہی ہے اور اس ضمن میں ہدایات اور خدمات چھ زبانوں عربی ، انگریزی ، فرانسیسی ، روسی ، مندرین اور فارسی میں دستیاب ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …