ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکےامیرترین انسان اورالیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلاکےبانی ایلون مسک ہمیشہ ہی خبروں میں رہتےہیں تاہم اس مرتبہ خبرکی وجہ یہ ہےکہ ٹیسلامیں کام کرنےوالےدرجنوں ملازموں کوان کی نوکری سےفارغ کیاجارہاہے۔
خبر کے مطابق ٹیسلا میں ہونے والی ڈاؤن سائزنگ کی وجہ سے متاثر ہونے والے ملازمین نے اپنی پریشانی کوسوشل میڈیا پر شیئرکیاہے۔ٹیسلا کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے کا فیصلہ ان کی کارکردگی کی وجہ سے کیا گیاجبکہ کمپنی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ کمپنی کا کارکردگی کی وجہ سے ملازمین کو برطرف کرنے کا دعویٰ درست نہیں ہو سکتا۔
اس حوالے سے کمپنی کے ایک مینیجر نے میڈیا کو بتایا کہ ’اس کے خیال میں اس کی نوکری محفوظ تھی‘۔کمپنی کے ایک اور ملازم نے میڈیا کو بتایا کہ’میں نے ٹیسلا کو صرف چند ماہ پہلے ہی جوائن کیا تھا اور ابھی میری کارکردگی کا جائزہ بھی نہیں لیاگیاتھا‘۔ملازم نے مزید کہا کہ ’کمپنی نے اُسے اپنے فیصلے کی بنیاد نہیں بتائی‘۔
ایک سال سے کمپنی کے ایک انٹرن نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی مستقل ملازمت کی پیشکش کو منسوخ کردیا گیا ہے۔اندرونی ذرائع سے یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ دو ملازمین کی جانب سے ٹیسلا کمپنی کے خلاف ’مختصر نوٹس پر سیکڑوں ملازمین کو برطرف‘کرنے پر مقدمہ بھی دائر کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایلون مسک نے بدھ کے روزدعویٰ کیاتھا کہ ٹیسلا پلانٹس کو’اربوں ڈالر‘کا نقصان ہو رہا ہے۔