Home / سیول کاپاکستان میں اندرون شہرسروس بندکرنےکااعلان

سیول کاپاکستان میں اندرون شہرسروس بندکرنےکااعلان

SWVL shuts down service in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ ملٹی نیشنل ٹرانسپورٹ آپریٹنگ سروس’سیول‘نے پاکستان بھر میں اندرون شہر ٹرانسپورٹ سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مصر کی ٹرانسپورٹ ’سیول‘نے پاکستان میں جولائی 2019 میں سروسز کا آغاز پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے کیا تھا، دو ماہ بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سیول نےاپنی سروس کا آغاز کردیا۔

لاہور اور اسلام آباد کے بعد ’سیول‘ نے 2019 کے اختتام پرکراچی میں بھی اپنی خدمات شروع کیں مگر کوروناوبا کے دوران کمپنی کومعاشی مسائل کاسامناکرناپڑا۔

تاہم کورونالاک ڈاؤن کےخاتمے کے بعد اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے اور صارفین کی جانب سے سروس کے کم استعمال کو دیکھتے ہوئےکمپنی نےاندرون شہراپنی ٹرانسپورٹیشن سروس بندکردی ہے۔

سیول نے دو جون کو اپنے صارفین کو بھیجے گئے پیغام اور جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی کہ تین جون سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں اندرون شہر چلنے والی سروس بند کردی جائے گی۔

بیان کے مطابق ٹرانسپورٹ سہولیات صرف اندرون شہر بند کی جائیں گی جب کہ ایک سے دوسرے شہر کے صارفین کے لیے سروس دستیاب رہے گی، علاوہ ازیں ’بزنس ٹو بزنس‘ سروس بھی جاری رہیں گی۔

پاکستان میں آن لائن کاروبارپرنیاٹیکس نظام ۔۔۔

سیول کی سروس سب سے زیادہ کراچی میں مقبول رہی اور یہاں ہزاروں لوگ یومیہ مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنی کی سروس استعمال کرکے گھر سے دفتر پہنچتے تھے۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …