Home / موٹرسائیکل کی قیمتوں میں پھراضافہ

موٹرسائیکل کی قیمتوں میں پھراضافہ

motorbike price increased again in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ جاپانی موٹر سائیکل اسمبلرز نے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کےباعث خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمت کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں میں 23,500 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

پاک سوزوکی موٹرکمپنی نےیکم جون سےاپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 5000سے9000روپےتک کی چھلانگ لگائی ہے۔ جی ڈی 110ایس، جی ایس 150، جی ایس 150ایس ای اورجی آر150کی قیمت باالتربیت 212,000، 249,000اور339,000ہوگی ۔

یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 21,000-23,500 روپے اضافے کا اعلان کیاہےجو3جون سےنافذالعمل ہوگا۔ وائےبی 125زیڈ،وائےبی 125زیڈڈی ایکس،وائےبی آر125،وائےبی آر125جی ریڈ/بلیک،اوروائےبی آر125جی میٹ ڈارک گرے کی نئی قیمت باالترتیب 231,500،248,500،255,000،265,500اور268,500روپےہوگی۔

ہونڈاسی جی 125، نیاکیاہےاورکیانہیں؟

کراچی موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن (کے ایم ڈی اے) نے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ موٹر سائیکل رجسٹریشن ونگ نے نمبر پلیٹ کے ریٹ میں 950 روپے کا اضافہ کر کے 1450 روپے کر دیا ہے جو کہ موٹر سائیکل خریداروں کو برداشت کرنا پڑے گا۔

یہ بھی چیک کریں

PTA announces 180-day balance validity for prepaid mobile users

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

Friday, 28 August 2026 | Web Desk پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے …