Home / امریکامیں فائرنگ کےواقعات ، کینیڈاکابڑافیصلہ

امریکامیں فائرنگ کےواقعات ، کینیڈاکابڑافیصلہ

Canada freezes handgun ownership

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں فائرنگ کےحالیہ پےدرپےواقعات کےبعدکینیڈین حکومت کابڑافیصلہ ۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈونےہینڈگن کی ملکیت کےقانون کومکمل طورپرمنجمدکرنےکااعلان کیاہے، جس کےتحت ہینڈگن کی درآمداورفروخت پرپابندی ہوگی۔

اس بل کوقانون بننےکےکیلئےپارلیمنٹ سےمنظورہونا ضروری ہےتاہم حکمران لبرلزجماعت کے پاس صرف اقلیتی نشستیں ہیں۔

ٹروڈو نے ایک نیوز کانفرنس میں کہاکہ ہم ہینڈگن کی ملکیت کےقانون کومنجمدکرنےجارہےہیں اوراس کیلئےقانون سازی کررہےہیں ۔ نیوزکانفرنس میں گن وائلنس کاشکارہونےوالوں کےخاندانوں اوردوستوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔

جسٹس ٹروڈوکاکہناتھاکہ اس قانون کی منظوری کےبعدکینیڈا میں کہیں بھی ہینڈگن خریدنا، بیچنا، منتقل کرنا یا درآمد کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ دوسرے لفظوں میں، ہم ہینڈگن کی مارکیٹ کو محدود کر رہے ہیں۔

اپریل 2020 میں کینیڈاکےدیہی علاقےنووااسکاٹیا میں ملکی تاریخ کےبدترین گن وائلنس میں 23افرادمارےگئےتھے۔ اس واقعےکےبعدحکومت نے1,500 قسم کےملٹری گریڈیاآتشین اسلحےپرپابندی لگا دی تھی ،تاہم وزیراعظم ٹروڈونے تسلیم کیا کہ بندوق کے تشدد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پبلک سیفٹی کے وزیر مارکو مینڈیسینوکا اندازہ ہے کہ اس ملک میں تقریباً 10 لاکھ ہینڈ گن ہیں جوایک دہائی پہلے کے مقابلے میں نمایاں طورپرزیادہ ہے۔

ہینڈگن پرپابندی کےپس پردہ جسٹن ٹروڈونےیہ منطق پیش کی کہ کینیڈامیں شہریوں کوبغیر کسی خوف کے سپر مارکیٹ، اپنے اسکول یا اپنی عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہونا چاہیے۔ انہیں اس بات کی فکر کیے بغیر پارک یا سالگرہ کی تقریب میں جانے کے لیے آزاد ہونا چاہیے کہ وہ کسی کی گولی کاشکارہوجائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

female california teacher arrested on sexual misconduct

شاگردسےجنسی تعلقات،استانی گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں سکول خاتون سکول ٹیچرکو16سالہ شاگردکےساتھ جنسی تعلقات قائم کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ …