Home / سام سنگ کانیاسستافون ، گلیکسی ایم 13

سام سنگ کانیاسستافون ، گلیکسی ایم 13

Sam Sung Cheap phone

ویب ڈیسک ۔۔ موبائل فون مارکیٹ میں بڑھتےہوئےمقابلےکےباعث دنیاکی معروف کمپنی سام سنگ نےخاموشی سےمعیاری اورسستا فون متعارف کرادیا۔

سام سنگ کےاس سستےفون گلیکسی ایم 13کوابتدائی طورپریورپ میں پیش کیاگیاہے۔ تین بیک کیمروں سےلیس موبائل کامین کیمرا 50 میگا جب کہ دوسرا 5 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہے اور اس کے فرنٹ پر 8 میگا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اوکٹا کور کے سی پی یو کے حامل موبائل میں زائنوس 850 کی چپ دی گئی ہے جب کہ اسے 4 جی بی ریم کے دو میموری ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔ گلیکسی ایم 13 کا اسکرین 6.6 انچ رکھا گیا ہے اور اس میں 15 والٹ چارجر کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

مناسب قیمت کےاس موبائل کو تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اسے فوری طور پر صرف یورپ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فون کی یورپ میں جون سے فروخت شروع کردی جائے گی، جس کے بعد ممکنہ طور پر اسے ایشیا کی بڑی مارکیٹوں انڈیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اورپاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی نے گلیکسی ایم 13 کی قیمت کافی الحال کوئی واضح اعلان تونہیں کیا، تاہم خبریں ہیں کہ اس کی پاکستانی قیمت 30 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

واضح رہےکہ سام سنگ کو اس وقت چین کے ’اوپو، آنر، ریدمی، ویوو اور شیاؤمی‘ جیسی برانڈز کے ٹکر کا سامنا ہے اور مہنگے ہونے کی وجہ سے اس کے فونز کی فروخت میں مسلسل کمی نوٹ کی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

internet services in Pakistan

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے …