ویب ڈیسک ۔۔ جلسےجلوسوں میں آصف زرداری کوسب سےبڑی بیماری اورکرپٹ سیاستدان قراردینےوالےعمران خان پس پردہ بحریہ ٹاون کےمالک ملک ریاض سےکہتےرہےکہ آصف زرداری سےپیچ اپ یعنی صلح کروادیں۔
جی ہاں جیوٹی وی پرایک آڈیوکنورسیشن نشرکی جارہی ہےجس میں مبینہ طورپرملک ریاض آصف زرداری کوعمران خان کاپیغام دیتےسنائی دےرہےہیں۔
مبینہ آڈیو میں فون ریسیو ہونے پرسابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں ’ہیلو‘، اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ‘السلام علیکم سر‘، سابق صدر جواب میں کہتے ہیں کہ ‘وعلیکم السلام، خیریت؟‘
ملک ریاض کہتے ہیں کہ ’سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے‘۔
اس کےجواب میں سابق صدر کہتے ہیں کہ ’اب امپاسیبل ہے ناں‘۔ اس کے جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھناچاہتاتھا۔
گفتگو کے دوران آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دےرہےہیں۔
اس آڈیوپرتاحال تحریک انصاف کی جانب سےکوئی ردعمل سامنےنہیں آیا۔