ویب ڈیسک ۔۔ ہاں میں بوڑھی ہوں لیکن تم کون ہو؟ آپ کانہ کوئی چہرہ ہےاورنہ ہی کوئی عمر،آپ ایسےلوگ ہیں۔
ان خیالات کااظہارمعروف بالی وڈاداکارہ کرینہ کپورنےسوشل میڈیاپرخودکوبڈھی کہنےوالوں کوکراراجواب دیتےہوئےکہا۔
کرینہ نے حال ہی میں اپنی 41ویں سالگر ہ منائی لیکن اس عمراوردو بچوں کی ماں ہونےکےباوجودبھی وہ ایک دم فٹ دکھائی دیتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی فٹنس کا بےحد خیال رکھتی ہیں اور یوگا ایکسرسائز کو زندگی کا اہم حصہ قرار دیتی ہیں۔ اس کےباوجودانہیں انہیں آئے دن سوشل میڈیاپربدتہذیب اوراجڈصارفین کی جانب سے بڈھی عورت یا عمر رسیدہ ہونے کے طعنے ملتے رہتے ہیں اورجواب دینےکیلئےکرینہ کومجبوراً سخت الفاظ کاسہارالیناپڑتاہے۔
لیکن اب ایسےلگتا ہے کہ کرینہ نےایسےبدتمیزصارفین کو سبق سکھانے کی ٹھان لی ہےاوراسی بات پرعمل کرتےہوئےاپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نےخودکوبوڑھی کہنےوالوں کوکرارا جواب دیتے ہوئےلکھا کہ بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ میرے لیے یہ محض ایک لفظ ہے جس کا مطلب بڑی عمر کا ہونا ہے۔ ہاں ہماری عمر زیادہ ہے اور ہم سمجھدار ہیں، لیکن آپ بے نام ہیں، آپ کا کوئی چہرہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی عمر ہے۔ آپ ایسے لوگ ہیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا صارفین آئے دن کرینہ کپورکو ان کی عمر اورجسمانی تبدیلیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ کئی مرتبہ ان کا بڑی بہن کرشمہ سے بھی موازنہ کیا جا چکا ہے۔