Home / چڑیل کی 300سال بعدرہائی

چڑیل کی 300سال بعدرہائی

Massachusetts Court quits witch

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی ریاست میساچیوسٹس میں ایک”چڑیل”کو300سال بعدرہاکردیاگیا۔

اس حیران کن خبرکی تفصیل برطانوی اخبارگارڈین کےذریعےسامنےآئی ۔ خبرکےمطابق ایلزبتھ جانسن نامی اس خاتون اوراس کےساتھ دیگرپانچ خواتین پر1693میں جادوٹونےکےمقدمات درج ہوئےاوران مقدمات میں انہیں سزائےموت سنائی گئی۔ مقدمےمیں ایلزبتھ جانسن نامی خاتون پرچڑیل ہونےکاالزام لگایاگیاتھا۔ اس مقدمےکی عجیب بات یہ تھی کہ اس میں سزاتوملزموں کوسنائی گئی لیکن سزاپرنہ توعملدرآمدہوااورنہ ہی سزامعاف کی گئی ۔

گزشتہ برس میساچوسٹس کی عدالت نےاس کیس پرسماعت کا فیصلہ اس وقت کیا جب ماضی کےمقدمات پرتحقیق کرنےوالےآٹھویں جماعت کے طلبہ کےعلم میں یہ کیس آیااورانہوں نےایلزبتھ جانسن کی بےگناہی جاننےکےبعداس کی بریت کیلئےڈیموکریٹک سینیٹرڈیاناڈزوگلیوسےرابطہ کیا۔ سینیٹرنےکیس کی حقیقت جاننےکےبعداسےقانون کی شکل دی اور ایلزبتھ جانسن کی بریت کیلئے اسے منظور کروایا۔

ڈیانا ڈزوگلیو نے کہا کہ ’جو ایلزبتھ جانسن اور دیگر خواتین کے ساتھ ہوا ہم وہ تو تبدیل نہیں کر سکتے، لیکن کم از کم ہم ریکارڈ تو درست کر سکتے ہیں۔‘ایلزبتھ جانسن پانچ خواتین میں سے آخری تھیں جنہیں چڑیل قراردیکرجادو ٹونے کا الزام لگایا گیاتھا۔

ایلزبتھ جانسن پرجب مقدمہ درج کیا گیا تو ان کی عمر 22 برس تھی اور انہیں سزائے موت سنا دی گئی تھی۔ان 329 برسوں میں کئی لوگوں کو معافی دے دی گئی جن میں ایلزبتھ جانسن کی والدہ اور ایک وزیر کی بیٹی بھی شامل تھی۔ لیکن ریکارڈ کی گمشدگی وجہ سے ایلزبتھ جانسن کو معافی نہیں مل سکی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

latest Gaza updates

جنگ بندی میں بھی اسرائیلی درندگی جاری

ویب ڈیسک ۔۔ جنگ بندی کےباوجوداسرائیلی فوج درندگی سےبازنہ آئی۔۔جنین اوررملہ میں چھاپے،فائرنگ کرکےڈاکٹرسمیت چھ …