ویٹ ڈیسک ۔۔ پاک سوزوکی موٹرکمپنی نےسوزوکی آلٹو2019تا2021ماڈل کےمالکان کیلئےایک عددفوری الرٹ جاری کیاہے، جس کےمطابق اس گاڑی کےفیول فلرنیک میں سنگین فالٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔
لہذاسوزوکی آلٹو 660سی سی 2019تا2021 ماڈل پاکستان میں جہاں جہاں بھی جس کےپاس ہیں وہ فوری طورپراپنےقریبی سوزوکی ڈیلرسےرابطہ کرےاوراس فالٹ کوٹھیک کروائے۔
کمپنی کوخدشہ ہےکہ اس فالٹ کی موجودگی میں فیول ٹیک میں زنگ لگ سکتاہے،جس کےنتیجےمیں فیول ٹینک لیک ہوسکتاہےجوکسی بھی وقت سنگین حادثےکاسبب بن سکتاہے۔
نوٹس کےمطابق یہ مہم ملک بھرمیں شروع کی گئی ہےلیکن فی الحال اسےکراچی تک محدودرکھاگیاہے۔
حیران کن طورپرزیادہ ترنقائص سوزوکی آلٹومیں پائےجاتےہیں لیکن اس کےباوجودیہ پاکستان کی بیسٹ سیلنگ کارہے۔ یہی وجہ ہےکہ پاک سوزوکی کمپنی اس گاڑی میں فالٹ کی نشاندہی کےبعداسےفوری طورپردورکرناچاہتی ہے۔