Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk
دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان اللہ خان مرحوم کےمداح نکلے۔ حال ہی میں نیٹ فلکس پراپنےشو کےدوران انہوں نےامان اللہ کی ایک یادگار بات اپنےناظرین سےشیئرکی۔
امان اللہ خان کی بات شیئرکرتےہوئےکپل شرمانےبتایاایک بارلیجنڈری اداکارنے ان سے کہاکہ مقابلہ توہیروز اور ہیروئنزکاہوتا ہے،کامیڈین تولوگوں کے چہروں پرخوشیاں بکھیرتےہیں ، کامیڈینزکےدرمیان کوئی مقابلہ نہیں ہوتا۔
کپل شرماکے مطابق امان اللہ نےان سےمزیدکہاکہ کسی بات پرزیادہ توکسی پرکم ہنسی آتی ہےلیکن اصل میں ہمارا مقصد انسانیت میں خوشیاں بانٹنا ہے جو بہت ہی نیک کام ہے۔
واضح رہےکہ امان اللہ اوردیگرکامیڈینزکچھ عرصہ پہلےبھارت میں ہونےوالےمزاحیہ شوکامیڈی کنگ میں شرکت کیلئےگئےتھے۔ اس مقابلےمیں امان اللہ فاتح قرارپائےتھے۔ کپل شرمابھی اسی پروگرام سےمشہورہوئے۔کپل نےاس پروگرام میں کبیرنامی ایک پولیس والےکاکرداراداکیاجوناظرین نےبہت پسندکیا۔
امان اللہ خان جنوبی ایشیا میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کاسب سےبڑانام سمجھےجاتے ہیں۔ انہوں نے ٹیلی ویژن اوراسٹیج پرپاکستان اوربیرون ملک ہزاروں شوزکیے اوربھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔