Home / ریماکاساتھی اداکارہ کوتھپڑمارنےکااعتراف

ریماکاساتھی اداکارہ کوتھپڑمارنےکااعتراف

Pakistani actress Reema Khan appears on Geo News podcast with anchor Mubashira Hashmi, discussing her career and making a shocking revelation about slapping a co-star.

Thursday, 23 April 2026 | Web Desk

نوےکی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری معروف اداکارہ ریما نےیہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ ایک بارانہوں نےسیٹ پرشوٹنگ کےدوران ایک مشہور اداکارہ کوسب کےسامنےتھپڑ ماردیاتھا۔

یہ انکشاف ریمان خان نےجیونیوزکےپوڈکاسٹ میں اینکرمبشرہاشمی کےساتھ گفتگوکرتےہوئےکیا۔ ریمانےتفصیل بتاتےہوئےکہاکہ یہ واقعہ فلم ‘مِس استنبول’ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ انہوں نےکہاکہ ایک ساتھی اداکارہ بارباران سےبدتمیزی کےساتھ پیش آرہی تھی ، بقول ریمااس اداکارہ نےنازیبازبان بھی استعمال کی ، جس پرتنگ آکرمیں نےاسےسب کےسامنےتھپڑجڑدیا۔

ریمانےبتایاکہ تب وہ ایک انٹروورٹ شخصیت کی مالک تھی اور ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیتی تھی لیکن نوجوانی میں اکثراپنےجذبات پر قابونہیں رکھ پاتا۔

یہ واقعہ بتاتےہوئےریما خان نےاپنےاس جذباتی ردعمل پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی اس واقعے پر نادم ہیں ۔ ریمانےکہاکہ مجھےصبرسےکام لیناچاہیے تھا۔ بعض اوقات بدلہ خدا پر چھوڑ دینا چاہیے۔

جیوکانیاڈرامہ شیدائی ۔۔۔ ٹائٹل سانگ کےمکمل لیرکس

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فلم انڈسٹری میں نمبر ون یا نمبر ٹو اداکارہ کی بحث اداکاراؤں نے نہیں بلکہ صحافیوں نے شروع کی ۔

ریما خان نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم بلندی سے کیا، بعد ازاں انہوں نے کوئی تجھ سا کہاں، زمین آسمان، جو ڈر گیا وہ مر گیا، چور مچائے شور، ہاتھی میرے ساتھی اور نکاح جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی۔

ریما اداکار شان شاہد، سعود اور بابر علی کے ساتھ اپنی کامیاب جوڑیوں کے لیے بھی جانی جاتی تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

Read Sheedai drama title song lyrics in Urdu & Roman Urdu

جیوکانیاڈرامہ شیدائی ۔۔۔ ٹائٹل سانگ کےمکمل لیرکس

Thursday, 23 April 2026 | Web Desk رات کے اندھیرے میں ایک نور ہومیرے لیے …