Home / امریکی صدربائیڈن کی برطرفی کامطالبہ زورپکڑنےلگا

امریکی صدربائیڈن کی برطرفی کامطالبہ زورپکڑنےلگا

US president Joe Biden impeachment

ویب ڈیسک ۔۔ افغانستان میں امریکی افواج کےنکلتےہی طالبان کے اقتدارپر قبضے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن پرامریکامیں کڑی تنقیدشروع ہوگئی ہےاورافغانستان کی صورتحال کوبائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کی ناکامی قراردیاجارہاہے۔

افغانستان کی صورتحال کےبعدصدربائیڈن کے مواخذے کیلئے آوازیں اٹھنا ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ ریپبلیکن جارجیا کی نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین کی طرف سے مطالبہ سامنے آیا کہ وہ مواخذےکےمتعلقہ آرٹیکلز پر کام کررہی ہیں۔

فلوریڈا سےتعلق رکھنےوالےسینیٹررک اسکاٹ نےافغان طالبان کے کابل پرقبضے کے تناطر میں بائیڈن کی برطرفی کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں ایک سنجیدہ سوال کا سامنا کرناچاہیے کہ جوبائیڈن اپنے عہدے کے فرائض کی انجام دہی کے قابل ہیں یا وقت آگیا ہے کہ 25ویں ترمیم کی دفعات کو استعمال کریں۔

نیویارک کے سابق میئر نے بھی جوبائیڈن، نائب صدر کملا اور اسپیکر نینسی پیلوسی پر تنقید کی۔سابق نیو اڈا جی او پی چیئرمین وومن ایمی ترکانان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والے واقعات کےبعد جوبائیڈن کمانڈر ان چیف نہیں رہ سکتے۔

کابینہ کو فوری طور پر 25ویں ترمیم کا مطالبہ کرنا چاہیے، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو کانگریس کو ان کے مواخذے کے لئے آگے بڑھنا چاہیے،ہمارے کمانڈ ر ان چیف کے طور پر بائیڈن کاباقی رہنا قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ٹرمپ نے بھی جوبائیڈن کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ ریپبلیکن امیدوارجیک لیمبورڈی نے بھی کابینہ سے25ویں ترمیم کےاستعمال کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی چیک کریں

X to launch YouTube like app

ایکس کی ٹوئٹرکوٹکردینےکی تیاریاں

ویب ڈیسک ۔۔ میڈیااورسوشل میڈیاسرکلزمیں یہ بات شدت سےگردش کررہی ہےکہ بہت جلدٹوئٹریاایکس کی جانب …