Home / خواب: ایک پراسراردنیا

خواب: ایک پراسراردنیا

What is reality of dreams?

یوں توہمارےذہن میں بہت سےسوالات آتےہیں لیکن اکثرسوالات کےجواب ہمیں نہیں ملتےاوراس حوالےسےہمیشہ ایک پراسراریت برقراررہتی ہے۔ تاہم کچھ سوالات ایسےہوتےہیں جنہیں دین کالینزلگاکردیکھیں توبڑی حدتک تسلی بخش جواب مل جاتےہیں ۔

خوابوں ہی کولےلیجئے۔۔ خواب کیاہیں؟ یہ ہمارےاحساسات،خواہشات اورجذبات کی عکاسی کرتےہیں۔ان کامقصداورمطلب کیاہے؟اگرہم ان سوالوں کاجواب دین میں ڈھونڈنےکی کوشش کرتےہیں توکیاجواب ملتاہے؟

معروف مذہبی سکالراوردانشورڈاکٹرخالدظہیرکےمطابق پیغمبروں سےاللہ تعالیٰ کےہمکلام ہونےکاایک ذریعہ خواب بھی ہیں ۔ حضرت ابراہیم کےاس خواب کاذکرکریں جس میں حضرت ابراہیم نےدیکھاکہ وہ اپنےبیٹےحضرت اسماعیل کوزبح کررہےہیں ۔ یہ بات انہوں نےبیٹےحضرت اسماعیل کوبتائی اوردونوں اس نتیجےپرپہنچےکہ یہ حکم ربی ہے۔

قرآن کریم کی سورہ یوسف میں دوخوابوں کاذکرہے۔ ایک خواب میں حضرت یوسف عليه السلام گیارہ ستاروں،سورج اورچاند کواپنےسامنےجھکاہوادیکھتےہیں ۔ وہ اس خواب کاذکراپنےوالدحضرت یعقوب عليه السلام سےکرتےہیں ۔ حضرت یعقوب عليه السلام نےکہاکہ اللہ تعالیٰ تمہیں خوشخبری دےرہےہیں کہ تمہیں پیغمبری ملےگی ۔ پھریہ خواب اس طرح حقیقت بناکہ ان کےگیارہ بھائی ان کےآگےجھکےجب اللہ نےانہیں اقتداربخشا۔

اسی سورہ یوسف میں ہے کہ بادشاہ وقت نےخواب دیکھاکہ سات فربہ گائیں اورسات دبلی گائےہیں جوفربہ گائیوں کوکھارہی ہیں اورسات بالیاں ہیں جوسرسبزہیں اورسات سوکھی بالیاں ہیں ۔ بادشاہ درباریوں سےخواب کی تعبیرپوچھتاہےلیکن کسی کوخواب کی سمجھ نہیں آتی۔ اسی دوران حضرت یوسف عليه السلام کےساتھ قیدکاٹنےوالےایک شخص نےبادشاہ کوکہاوہ ایک ایسےبزرگ کوجانتاہےجواس خواب کی تعبیربتاسکتےہیں ۔ پھرجب بادشاہ نےحضرت یوسف عليه السلام کوقیدسےاپنےپاس بلوایاتوانہوں نےاس خواب کی تعبیربتادی ۔

معلوم یہ ہوتاہےکہ پیغمبروں کوجوعلم ملتاہےاس میں سےایک علم خوابوں کی تعبیرکابھی ہے۔ یوں یہ بات طےہوگئی کہ پیغمبروں کےخواب اللہ کی وحی ہوتےہیں اوران کاکوئی واضح معنی و مفہوم ہوتاہے۔

ہمارےکچھ خواب پریشان کن ہوتےہیں،کچھ ہماری خواہشات ہی کی عکاسی کرتےہیں ۔ سچےخواب بھی ہوتےہیں ۔ یعنی آپ نےجودیکھاوہ کچھ دنوں بعدسچ ہوجائےتووہ سچاخواب ہے۔

سارےخواب سچےنہیں ہوتے۔ اگرایک شخص کوئی براخواب بارباردیکھےتواللہ پاک سےاس کی پناہ مانگیں ، صدقہ خیرات کریں ۔ ضروری ہوتوحفاظتی اقدامات بھی کریں لیکن غیرضروری طورپرخوابوں کوخودپرطاری کرنےکی ضرورت نہیں ۔

ہمیں حقیقت پسندانہ رویہ اپناناچاہیےلیکن اگرخوابوں میں کچھ اشارےمل رہےہیں جن کےبارےمیں آپ کویقین ہوکہ ان کاتعلق آپ کی زندگی سےہےتوممکن ہےیہ اللہ کی طرف سےکوئی اشارہ ہولیکن کوئی بات حتمی نہیں ہے۔

خوابوں کےبارےمیں تجربےسےایک بات یہ سامنےآتی ہےکہ بعض اوقات آپ اپنےان پیاروں سےجواس دنیافانی سےجاچکےہیں خوابوں میں ملاقات کرتےہیں ۔ ملاقات سےمرادکوئی باقاعدہ گفتگونہیں ۔ میرامطلب ہےکہ بعض اوقات آپ خواب میں اپنےکسی ایسےعزیز،دوست یارشتہ دارکودیکھتےہیں جس کاانتقال ہوچکاہے۔ عین ممکن ہےکہ وہ خواب میں آپ سےکوئی ایسی بات کہیں کہ جس کاآپ کی حقیقی زندگی سےکوئی تعلق ہو۔ ایساہےتویقیناًیہ اللہ پاک کی طرف سےآپ کوکوئی پیغام دیاجارہاہے۔ کبھی ایسابھی ہوتاہےکہ آپ خواب میں خودسےبچھڑجانےوالےکودیکھتےہیں اوراس سےکچھ کہتےہیں ۔ یادرکھیں کہ ضروری نہیں کہ آپ صرف انہیں اپنوں کوخواب میں دیکھیں جواللہ کوپیارےہوچکےہیں ، آپ اکثراپنےان پیاروں کوبھی خواب میں دیکھ سکتےہیں جوزندہ ہوں لیکن خواب میں آپ کوان کےحوالےسےکوئی اشارہ ملےجواچھابھی ہوسکتاہےاوربرابھی ۔

ایساعین ممکن ہےکہ ہمیں اللہ پاک کی طرف سےکچھ اچھے،سچےاورخوشخبری سنانےوالےخواب آجائیں ۔ ایسےخواب آئیں تواللہ پاک کاشکراداکریں ۔ اچھےخواب اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہیں ۔

بہرحال ایک بات توطےہےکہ خواب،خواب ہونےکےباوجودایک حقیقت ہیں۔ یہ الگ بات کہ اس حقیقت کی حقیقت کومکمل طورپرجانناممکن نہیں اوراس کی وجہ شایدیہ ہےکہ خواب کوئی باقاعدہ علم نہیں بلکہ اللہ پاک کےبہت سےرازوں میں سےایک رازہےاوراس رازکواللہ پاک جس کیلئےجتناچاہتےہیں افشاکردیتےہیں ۔ وَاللّٰہ اَعلَم بِالصَّواب

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Traffic violations in Pakistan

ٹریفک مسائل ۔۔ یہ توکوئی مسئلہ ہی نہیں

ہمارےہاں حکومتیں یوں توعوامی خدمت کےبڑےبڑےدعوےکرتی نہیں تھکتیں ۔۔ کوئی سڑکیں اورپل بنانےکادعویداربنتاہےتوکسی کواس بات …