Home / موبائل کال ٹیکس: کون کتنےپیسےبھرےگا؟

موبائل کال ٹیکس: کون کتنےپیسےبھرےگا؟

Tax on mobile phone calls in Pakistan

لاہور:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نےمالی سال 22-2021کےبجٹ میں موبائل فون کال پربھی ٹیکس لگادیاہے۔ موبائل کال پرلگائےجانےوالےٹیکس کی تفصیلات درج زیل ہیں :

ہر5منٹ سےزائدکی کال پر: 75پیسے
ہر10 منٹ کی کال پر: 1.30روپے
30منٹ کی کال پر: 4.30روپے
اضافی ٹیکس دیناہوگا۔

حکومت وائس کال پرپہلےہی 19.5فیصدفیڈرل ایکسائزڈیوٹی لےرہی ہے۔
اب 5 منٹ کی کال جوپہلے 1.97روپےکی بنتی تھی اب 2.72روپےمیں پڑےگی ۔

یادرہےکہ سیل فون کے98فیصدسبسکرائبرزموبائل کمپنی کےپری پیڈپیکجزاستعمال کرتےہیں ۔ اب حکومت کےنئےٹیکسوں کےبعدیہ پری پیڈپیکیجزمہنگےپڑیں گے۔

اس وقت پاکستان میں سیل فون سبسکرائبرزکی تعداد18 کروڑسےزائدہے۔
ان میں سے10کروڑموبائل براڈبینڈاور8کروڑوائس کال استعمال کرتےہیں ،

سی ای اوجازعامرابراہیم نےموبائل کالزپرٹیکس کوغریب مخالف قراردےدیا۔ ان کاکہناتھاکہ حکومت کامقصدٹیکس اکٹھاکرناہےلیکن بظاہرایسےلگتاہےکہ یہ مقصدشایدحاصل نہ ہوسکے۔ ہمیں یہ فیصلہ نہیں کرناکہ ضروری بات صرف پانچ منٹ میں ہوگی اورجوبات پانچ منٹ سےزیادہ ہوگی وہ غیرضروری ہوگی ۔ عامرابراہیم کےمطابق موبائل فون صارف بہت سمارٹ ہیں ۔ وہ زیادہ ترکالزواٹس ایپ یادیگرفری ایپس کےذریعےکرتےہیں ۔ اس لئےحکومتی ٹیکس کاان پرتوکوئی اثرنہیں ہوگا۔ اب رہ گئےوہ غریب لوگ جن کےپاس فیچرفون ہیں اوروہ اپنےگھروں سےدورمزدوری کررہےہیں ۔ ایسےلوگ جب اپنےگھروالوں سےبات کرتےہیں تووہ کالزعمومی طورپرلمبی ہوتی ہیں ۔ لہٰذاحکومتی ٹیکس کازیادہ بوجھ انہیں غریب لوگوں پرپڑےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan banning import of used cars

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدبندکرنےپرغور

ویب ڈیسک ۔۔ استعمال شدہ گاڑیوں کاکاروبارکرنےوالوں کیلئےبری خبر۔ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا …