Home / سوشل میڈیاکااندھااستعمال مہنگاپڑگیا

سوشل میڈیاکااندھااستعمال مہنگاپڑگیا

Excessive Social media use

ویب ڈیسک — انسان خطاکاپتلاہے،غلطی ہوناعام سی بات ہےلیکن کبھی کبھارغلطی ایسی ہوتی ہےجس کاخمیازہ لمبےعرصےتک بھگتناپڑتاہے۔ایسی ہی ایک غلطی جسےسنگین غلطی کہنازیادہ مناسب ہوگابلغاریہ سےتعلق رکھنےوالی ایک شادی شدہ خاتون سےہوئی ۔ قصہ کچھ یوں ہےکہ اس خاتون کےشوہربرطانیہ میں جاب کرتےہیں ،کافی عرصہ ہواگھرنہیں لوٹےتھے۔ دونوں میاں بیوی ایکدوسرےکومس کررہےتھے۔ ایک روزبیوی کوجانےکیاسوجھی کہ اس نےاپنی ویڈیوبناکرشوہرکوبھیجنےکاپلان بنایا۔ خاتون نے اپنےبیڈکےسامنےکیمرہ لگایااوراپنےشوہرکیلئےکچھ (خاص مناظر)اوراداوں سےبھرپورویڈیوبنائی اورفیس بک کےذریعےشوہرکوبھیج دیا۔ ویڈیوسینڈکرنےکےکچھ دیرخاتون نےشوہرکارسپانس چیک کرنےکیلئےدوبارہ فیس بک کوآن کیاتواسےچارسوچالیس وولٹ کاجھٹکالگا۔ وہ ویڈیوجواس نےخاص اپنےشوہرکیلئےبنائی تھی غلطی سےاس کےتمام فیس بک فرینڈزکوسینڈ ہوگئی تھی ۔ خاتون نےجلدی سےوہ ویڈیوڈیلیٹ کی لیکن تب تک بہت دیرہوچکی تھی کیونکہ دوہزارکےقریب اس کےفیس بک دوست اورسب سےبڑھ کی اس کےوالدین اوراس کابیس سالہ بیٹاوہ ویڈیودیکھ چکےتھے۔ اب یہ حال ہےکہ خاتون شرمندگی کےمارےکسی سےبات تک نہیں کرپارہی ۔ اس کےبیٹےکاکہناہےکہ وہ کم ازکم پانچ سال تک اپنی ماں کامنہ نہیں دیکھےگاجبکہ اس کاشوہربھی اس حرکت پہ سخت نالاں ہے۔ اس تمام صورتحال سےنکلنےکیلئےخاتون نےفیصلہ کیاہےکہ وہ اپنےدوستوں اورگھروالوں سےخودبات کرےگی اورانہیں اس بات پرقائل کریگی کہ یہ محض ایک غلطی تھی ، اسےمعاف کردیاجائے۔ تودوستواس خبرسےیہ سبق ملتاہےکہ خاص نجی معاملات کونجی ہی رہناچاہیے،انکےلئےسوشل میڈیاکااستعمال خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

US senators threaten ICC

امریکی سینیٹرزکی عالمی عدالت کودھمکی

ویب ڈیسک ۔۔ ایک درجن سےزائدامریکی سینیٹرزکاعالمی فوجداری عدالت کوانتباہ۔ اسرائیلی حکام کےخلاف کارروائی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے