Home / سینئراداکارراشدمحمودیوٹیوبرزپربرہم

سینئراداکارراشدمحمودیوٹیوبرزپربرہم

Rashid Mehmood angry at youtubers

Tuesday, 03 February 2026 | Web Desk

پاکستان کے معروف اداکار راشد محمودیوٹیوبرز پرشدیدبرہم ۔ کہامیرےحوالےسےکوئی غلط بات کہی توکیس کردوں گا۔

سوشل میڈیاپراپنےویڈیوبیان میں سینئراداکارکاکہناتھا،بہت دکھی دل سےگزارش کررہاہوں کہ کوئی یوٹیوبرانٹرویوکیلئےمیرےپاس نہ ۤئے۔ نہ مجھےانٹرویوکی ضرورت ہےنہ آپ لوگوں کی مددکی ۔

راشدمحمودنےکہاکہ ‘اپنے ویوز کیلئے آپ مجھے سے گفتگو کچھ کرکے جاتے ہیں لیکن بعدمیں ہیڈنگز میں کچھ اورلکھ دیتےہیں، میرے وقار پر بات آگئی ہے، مجھےاپناآپ فقیرجیسالگنےلگاہے۔ میں نے انٹرویو میں ایسا کچھ نہیں کہا، اگر کوئی ایسا کرے گا تو میں کیس کردوں گا۔’

چند روز پہلےاداکار راشد محمود کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر صحت سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے مہروں کی تکلیف کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد مختلف یوٹیوب چینلز کی جانب سے اداکار کا انٹرویو لیا گیا تھا۔

انہی انٹرویوزپراداکارراشدمحمودنےسخت ردعمل کااظہارکیا۔

یہ بھی چیک کریں

tiktoker aleena amir video

نازیباویڈیو، ٹک ٹاکرعلینہ عامرکابیان

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر نےخودسےمنسوب ایک نازیبا …