Home / بلوچستان میں133دہشت گردہلاک

بلوچستان میں133دہشت گردہلاک

Security forces operation in balochistan

Sunday, 1 February 2026 | Web Desk

بلوچستان میں سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کےخلاف آپریشن مکمل کرلیا ۔ دوروزہ آپریشن کے دوران مجموعی طورپرفتنہ الہندوستان کے133 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فتنہ الہندوستان کےاسپانسرڈ دہشت گردوں نے بلوچستان کاامن خراب کرنےکیلئے31جنوری کوصوبےکےمختلف شہروں میں دہشت گرد کارروائیاں کیں۔ دہشت گردوں نےکوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، گوادر اور پسنی میں خواتین، بچوں اورمزدوروں سمیت 18 شہریوں کو شہید کیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے،فورسز نے بھرپور جوابی کارروائیوں کے دوران تمام حملےناکام بناکر3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ 2 دنوں میں بلوچستان میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 133 ہو گئی۔ وطن عزیزکی حفاظت کافریضہ اداکرتےہوئےسکیورٹی فورسزنے15جوانوں نےجام شہادت نوش کیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں دہشت گردوں کوان حملوں میں ہندوستان کی بھرپورحمایت اورمددحاصل تھی ۔ کالعدم بی ایل اےاورٹی ٹی پی قیادت افغانستان میں پناہ لئےہوئےہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Shahid Afridi Maulana Fazalur Rehman meeting in Islamabad

شاہدآفریدی اورمولاناکی اسلام آبادمیں ملاقات

Tuesday, 14 April 2026 | Web Desk جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ …