Home / سلمان خان اورہالی وڈسٹارجان ٹراولٹاکی ملاقات

سلمان خان اورہالی وڈسٹارجان ٹراولٹاکی ملاقات

Salmaan Khan and John Travolta meeting

ویب ڈیسک ۔۔ بالی وڈسپر اسٹار سلمان خان کی ہالی ووڈلیجنڈ جان ٹراولٹا سے ملاقات ۔ سعودی عرب کےدارلحکومت ریاض میں منعقدہ ایک تقریب میں دونوں سٹارزکی ملاقات کےیادگارلمحوں کوکیمرے نے قید کر لیا۔دونوں خوشگوارموڈمیں ایک ساتھ بیٹھےرہے۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں دونوں ستاروں کے درمیان خوشگوار موڈ کا تبادلہ ہوا۔ سالانہ تقریب میں موسیقی، فلم، ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کے فنکاروں کو ایوارڈ دئیےجاتےہیں ۔

سلمان خان فین کلب کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سپر اسٹار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کے پاس جاکران کی جانداراداکاری کی تعریف کرتے ہوئے نظرآتےہیں۔ سلمان نےجان ٹراولٹاسےاپنا تعارف کرایا۔ کہا: میں ہندوستانی فلم انڈسٹری میں کام کرتا ہوں، میرا نام سلمان خان ہے۔۔

ایوارڈ تقریب کی اگلی قطار میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے سلمان اور ٹراولٹا کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
تقریب میں ٹراولٹا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور سلمان کو پرسنالٹی آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …