کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 5:12 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / پی ایس ایل : اسلام آبادیونائیٹڈکافاتحانہ آغاز

پی ایس ایل : اسلام آبادیونائیٹڈکافاتحانہ آغاز

Islamabad United beat Peshawar Zalmi

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز۔۔ 169رنزکاہدف 16ویں اوورمیں حاصل کرکےباآسانی پشاورزلمی کوہرادیا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کی تو 35 رنز پر اسکے4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پھرشعیب ملک اور ردرفورڈ نے مل کر پشاور کو مشکل سے نکالا۔اور 73 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی

ردرفورڈ 70 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔اسلام آباد کی طرف سے حسن علی اور فہیم اشرف نے دودوشکارکئے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور الیکس ہیلز نےآتےہی ماردھاڑشروع کردی اور جارحانہ اندازمیں کھیلتےہوئے10 اوورز میں 112رنز بنا ڈالے

پال اسٹرلنگ 57 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔۔الیکس ہیلز نے 82 اور رحمان اللہ گرباز نے 27 ناٹ آوٹ رنز بنائے

اسلام آباد یونائٹیڈ نے 169 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں حاصل کر کے ایونٹ کی پہلی کامیابی اپنےنام کی ۔

یہ بھی چیک کریں

ICC new test ranking

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،لبوشین کاپہلانمبر

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ …