مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اکتوبر 6, 2022 - 4:57 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / پاکستان سپرلیگ : لاہورقلندرزنےفتح کاکھاتاکھول لیا

پاکستان سپرلیگ : لاہورقلندرزنےفتح کاکھاتاکھول لیا

Lahre Qalandars beat KK

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کاساتواں ایڈیشن کراچی کنگزکیلئےڈراوناخواب بن گیا۔۔ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا۔ لاہور قلندرزنے171 رنز کا ہدف آخری اوور میں
حاصل کرکےجیت اپنےنام کی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کےمیچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگزکی بیٹنگ
شرجیل خان اور بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو 84 رنز کا آغاز فراہم کیا۔۔شرجیل خان 60 اور بابر اعظم 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ محمد نبی نے 15 اور جو کلارک نے 24 رنز بنائے۔۔کراچی نے مقررہ اوورز میں 170رنز بنائے۔

لاہورقلندرزکی بولنگ
لاہورکی طرف سے حارث روف نے تین، شاہین آفریدی، زمان خان اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

لاہورقلندرزکی بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں لاہور کے عبداللہ شفیق 8، کامران غلام6 اورمحمد حفیظ 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ فخر زمان پی ایس ایل 7 کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے
انہوں نے 60 گیندوں پر 106 رنز بنا کر لاہور قلندرز کی فتح میں کلیدی کرداراداکیا۔

لاہور نے 171 رنز کا ہدف ۔۔چار وکٹوں پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ یوں ایونٹ میں لاہورقلندرزنےاپنی کامیابی کاکھاتہ کھول لیالیکن کراچی کنگزمسلسل تین شکستوں کےبعدتاحال اپناکھاتاکھولنےمیں کامیاب نہیں ہوسکی۔

کراچی کو ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا

یہ بھی چیک کریں

Sri Lanka win Asia Cup

سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سری لنکاپاکستان کوہراکرچھٹی بارایشیا کپ کاایشین چیمپئن بن گیا۔ آوٹ آف فارم …