مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اکتوبر 6, 2022 - 5:35 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / شاہ رخ کی لوہوسٹل فروری میں ریلیزہوگی

شاہ رخ کی لوہوسٹل فروری میں ریلیزہوگی

Love Hostel to be released in Feb

ویب ڈیسک ۔۔ باب بسواس کےبعدشاہ رخ کےادارےریڈچلیزانٹرٹینمنٹ کےزیراہتمام بننےوالےتھرلر’لوہاسٹل’کی ریلیزکی تیاریاں جاری ہیں۔ بالی وڈمیڈیاکےمطابق لوہوسٹل کوسینماگھروں کی بجائےبراہ راست زی فائیوپرریلیزکیاجائےگا۔

تفصیلات کےمطابق لوہوسٹ کو18فروری کوزی فائیوپرریلیزکیاجائےگا۔ بالی ووڈ ہنگامہ کےمطابق ٹریلر فروری کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔ یہ ایک کمپیکٹ لیکن موثر تشہیری مہم ہوگی جو2سے3ہفتےجاری رہےگی اورریڈچلیزپرامیدہےکہ اپنی کاسٹ اوردلچسپ کہانی کی بدولت ہوہوسٹل زبردست کامیابی حاصل کرےگا۔

لو ہوسٹل کی ہدایت کاری گڑگاؤں (2017) سے شہرت پانےوالےشنکر رمن نے دی ہےاور اس میں وکرانت میسی، بوبی دیول اور سانیا ملہوترانےاداکاری کےجوہردکھائےہیں۔”

سانیا ملہوترا سپر اسٹار کی پروڈیوس کردہ فلم میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا ، "میں شاہ رخ (خان) کی بہت بڑی مداح ہوں اور وہ اسے پروڈیوس کر رہے ہیں۔ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ میں ایس آرکے کی فلم میں ہوں! میں بہت شکر گزار ہوں۔

لو ہوسٹل کو ریڈچلیزانٹرٹینمنٹ کےساتھ ساتھ منیش موندرا کی دریشیام فلمز نےمشترکہ طورپرپروڈیوس کیاہے۔ کامیاب (2020) کے بعد شاہ رخ خان اور منیش موندرا کے بینرکا یہ دوسرا اشتراک ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Ayesha Omer's new song

عائشہ عمرکانیاشاہکارآگیا

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبزکی معروف اداکارہ عائشہ عمرگانابھی گاتی ہیں اورانہوں نےحال ہی میں …