Home / مہوش حیات کاباتھ روم ڈانس:مداح برہم

مہوش حیات کاباتھ روم ڈانس:مداح برہم

Mehvish Hayat Dance video

ویب ڈیسک ۔۔ بات توعجیب ہےلیکن بات سچ ہےکہ ہماری اداکارائیں اپنی اداکاری سےزیادہ دیگر”غیرنصابی”سرگرمیوں کی وجہ سےخبروں میں رہتی ہیں۔

ٹی وی اورفلموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہےجس میں وہ اپنےگھرکےباتھ روم میں امریکی سنگرگویون کےگانےپرڈانس کرتی نظرآرہی ہیں۔ اداکارہ نےڈانس ریکارڈکرکےویڈیواپنےانسٹاگرام اکاونٹ پراپ لوڈکردی۔

ویڈیواپ لوڈہوتےہی وائرل ہوگئی لیکن ساتھ ہی تنقیدمہوش حیات پرسوشل میڈیاصارفین نےتنقیدکی بارش کردی۔

ثمرا اسحاق نامی انسٹاگرام صارف نے ویڈیو پرتبصرہ کیا کہ لگتا ہےپانی ختم ہوگیااورموٹرچلانےمیں دیرہوگئی۔

عامرملک لکھتےہیں یہ کیابکواس ہےاورآخرآپ کیاظاہرکرناچاہ رہی ہیں؟

دوسری جانب پاکستانی فنکاروں نے مہوش حیات کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا۔ علیزے شاہ نے ویڈیو پر دل بھیج کر اپنی پسندگی کا اظہار کیا۔ اداکارہ متھیرا نے مہوش حیات کو سویگ بےبی گرل قرار دیا۔ اداکار احمد علی بٹ نے ویڈیو پرباتھ روم سنگراورڈانسرلکھا۔

کسی پاکستانی اداکارہ کی ڈانس کی وائرل ہونےوالی یہ پہلی ویڈیونہیں ۔ کچھ روزپہلےاداکارہ عائشہ عمرکی اپنی دوست کی شادی میں ڈانس کرتےہوئےویڈیووائرل ہوئی تھی جس پرصارفین نےبولڈلباس پہننےپرعائشہ کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایاتھا۔

عائشہ عمرکےچندروزبعدایک اوراداکارہ امرخان کی بھی ایسی ہی ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں وہ بھارتی گانےٹپ ٹپ برساپانی پرایک شادی کی تقریب میں ڈانس کررہی ہیں۔ امرخان کوبھی سوشل میڈیاصارفین نےٹرولنگ کانشانہ بنایاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

Shaan upcoming film

ایک زبردست فلم بنانےکی تیاریاں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی فلموں کےشائقین کیلئےایک اچھی خبرہے۔ جی ہاں ،شوبزکےتین بڑےایک ساتھ ملکرفلم …