ویب ڈیسک — اپنےمداحوں کی توقعات کےبرعکس مقبول مزاحیہ شو’ٹو بی ہونسٹ’ (ٹی بی ایچ) کے میزبان تابش ہاشمی اپنے مقبول ٹاک شو کو الوداع کہہ کرنئی منزلوں کی جانب اڑان بھرنےجاررہے ہیں۔
کامیڈین تابش ہاشمی ناشپتی پرائم کے یوٹیوب چینل پر ٹی بی ایچ کے نام سے ایک شو کی میزبانی کرتےہیں ۔ ان کےاس شوکوٹی وی، فلم اوردیگرمشہور شخصیات کے ساتھ ایک رسیلی، تفریحی، اورکھری گپ شپ شو کے طور پرجاناجاتا ہے۔
ایک مقامی نیوز آؤٹ لیٹ امیجز کے مطابق، ہاشمی جیو ٹی وی پر اپنے شو کی میزبانی کے لیے ٹی بی ایچ چھوڑرہےہیں ۔ افواہیں پھیل رہی تھیں کہ ہاشمی خبرناک میں شامل ہوں گے لیکن انہوں نے واضح کیاہے کہ وہ اپنےنئے شو کی میزبانی کریں گے۔
تابش کہتےہیں کہ ہاں میں ٹی بی ایچ چھوڑکرجیو ٹی وی جوائن کرنےجارہاہوں ۔ جیوپرمیراپروگرام خبرناک نہیں ہوگا۔ میں بالکل نئے شو پر کام کر رہا ہوں۔ بدقسمتی سے، میں اس وقت اس کے بارے میں بہت زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتا۔ میں فروری میں پاکستان آؤں گا اوراس کے بعد مزید معلومات ظاہر کروں گا۔