Home / سعودی عرب میں کوروناپھرسراٹھانےلگا

سعودی عرب میں کوروناپھرسراٹھانےلگا

corona cases rising in KSA

ویب ڈیسک — سعودی عرب میں ایک بار پھر کورونا پھیل رہا ہے کیونکہ ہفتے کے روز ملک میں دو اموات کے ساتھ کوویڈ 19 کے 5,281 کیسز درج ہوئے۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ زیادہ تیزی سےمنتقل ہونےوالااومیکرون زوردکھارہاہےہے۔

وائرس سے 2,996 اضافی مریض صحت یاب ہونے کے بعد، مملکت میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 561,542 ہوگئی۔

مملکت میں مجموعی طور پر 8,905 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے اب تک کورونا وائرس کی ویکسین کی 53 ملین سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

سعودی عرب نے حال ہی میں اپنے کورونا ضوابط کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے سماجی دوری کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے 1,000 ($266)اوردوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے 100,000 ($266,000) سعودی ریال کے نئے جرمانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

female california teacher arrested on sexual misconduct

شاگردسےجنسی تعلقات،استانی گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں سکول خاتون سکول ٹیچرکو16سالہ شاگردکےساتھ جنسی تعلقات قائم کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ …