کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 5:12 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / کوہلی کےمداح اداس

کوہلی کےمداح اداس

Virat kohli relinquishes test team captaincy

ویب ڈیسک ۔۔ بیرون ممالک اپنی ٹیم کوان گنت شاندارفتوحات دلوانےوالےویرات کوہلی نےہفتہ کےروزقومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان کےطورپراچانک استعفیٰ دے کردنیائےکرکٹ کوچونکااورپریشان کرکےرکھ دیا۔

دنیاکرکٹ کےبہترین بلےبازمانےجانےوالےویرات کوہلی نےریٹائرمنٹ کااعلان جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریزمیں 2-1سےشکست کھانےکےبعدکیا۔ اپنےفیصلےکااعلان انہوں نےٹویٹرپران الفاظ میں کیا: "ٹیم کو صحیح سمت میں لے جانے کے لیے سات سال تک ثابت قدمی سےمحنت کی۔ پوری ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے اور وہاں کچھ نہیں چھوڑا۔

سب کچھ کسی نہ کسی مرحلے پرآخررک جاتا ہےاورہندوستان کے ٹیسٹ کپتان کے طورپرمیرے لیے وہ وقت اب ہے۔ اس سفر میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے ہیں اور کچھ نشیب و فراز بھی، لیکن کبھی بھی کوشش کی کمی یا یقین کی کمی نہیں ہوئی۔

کوہلی کے ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ٹویٹ کیا:بی سی سی آئی ٹیم انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی کو ان کی قابل تعریف قائدانہ خصوصیات کے لیے مبارکباد دیتا ہے جنہوں نے ٹیسٹ ٹیم کو بے مثال بلندیوں تک پہنچایا۔

بھارتی کرکٹ بورڈنےفی الحال اپنےنئےٹیسٹ کپتان کااعلان نہیں کیالیکن اندرکی خبرکےمطابق شایداوپنرکےایل راہول کونیاٹیسٹ کپتان لگادیاجائے۔

یہ بھی چیک کریں

ICC new test ranking

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،لبوشین کاپہلانمبر

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ …