Home / ایک اوراپنےنےلنکاڈھادی

ایک اوراپنےنےلنکاڈھادی

Another PTI MNA lets loose in NA

ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع پرویزخٹک کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کےسامنےپارٹی پالیسیوں پرسخت موقف اپنانے کے ایک دن بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور رہنما قومی اسمبلی کے فلور پر خیبرپختونخوا کو "نظر انداز کرنے پراپنی ہی حکومت پربرس پڑےاورمطالبہ کیاکہ کابینہ کے اعلیٰ ارکان بشمول وزیراعظم کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائے۔

نور عالم خان نے جمعہ کے روز ٹریژری بنچوں کی اگلی قطاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "پہلی تین قطاروں میں جہاں وزیراعظم بھی بیٹھتےہیں براجمان افراد ملک میں افراتفری کے اصل مجرم ہیں، لہٰذاان کے نام ای سی ایل میں ڈالیں۔”

وزیر دفاع پرویزخٹک کی طرح نورعالم خان نےبھی کے پی، خاص طور پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں گیس کے نئے کنکشن پر پابندی کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نےکہاکہ ایسےلگتاہےکہ جیسےمیانوالی اورسوات خیبرپختونخواکاحصہ ہیں لیکن پشاورنہیں۔

حکومت میں کسی کا نام لیے بغیر مسٹر عالم نے حکمرانوں سے کہا کہ وہ اپنے پرتعیش بنگلوں سے باہر نکلیں اور عوام کی مشکلات پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ براہ کرم اپنے ہوائی جہاز، اپنی لینڈ کروزر اور بی ایم ڈبلیو سے باہر نکلیں اور لوگوں کی حالت دیکھیں۔

بونیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما شیر اکبر خان نے ضرورت سے زیادہ بلنگ کا مسئلہ اٹھایا اور مالاکنڈ ڈویژن میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق قبائلی علاقوں اور مالاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس فری زون قرار دیا گیا تھا لیکن ان علاقوں کے لوگ مختلف ٹیکس دینے پرمجبورہیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …