Home / منی بجٹ کےتباہ کن اثرات کاپوسٹمارٹم

منی بجٹ کےتباہ کن اثرات کاپوسٹمارٹم

Businessmen group reject mini budget

ویب ڈیسک — بزنس مین گروپ (بی ایم جی) اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کئےبغیرفنانس (سپلیمنٹری) بل 2021 یعنی منی بجٹ پر عمل درآمد نہ کرے،کیونکہ ایساکرنامعیشت کیلئےتباہ کن ثابت ہوسکتاہے۔

جمعہ کو جاری ایک مشترکہ بیان میں انہوں نےکہا کہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ اوراشیائےضروریہ جیسے کہ پیک شدہ ڈیری دودھ،بوائی کےلیے تیل کے بیج، پلانٹ مشینری اورصنعتی خام مال (بشمول کچی کپاس) کی ان پٹ پرٹیکس کی چھوٹ واپس لینےسےمعیشت اورغریبوں پرنقصان دہ اثرات مرتب ہونگے۔

بی ایم جی کے چیئرمین زبیر موتی والا اور کے سی سی آئی کے صدر محمد ادریس نے افسوس کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ پیٹرول، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو مکمل طورپربےبس کرنےکا پروگرام بنایاہوا ہے۔

انہوں نےکہاکہ برانڈڈ اورپیک شدہ دودھ اورڈیری مصنوعات پرآٹھویں شیڈول کےتحت سیلز ٹیکس کی شرح کو10 فیصد سےبڑھا کر17فیصد کرنےپرنظر ثانی کی جانی چاہیےکیونکہ اس سےصارفین پرٹیکسوں کااضافی بوجھ پڑےگا۔

انہوں نےفلیورڈدودھ پر17 فیصد ٹیکس عائد کرنے پربھی تنقیدکی، جو ان کے بقول بچوں کے لیے صحت بخش مشروب ہے۔

ادویہ سازی کے لیے استعمال ہونے والے خام مال پر سیلز ٹیکس عائد کرنے سے بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے اور جس طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ریفنڈز کیےجاتےہیں، اس سے ادویات کی قیمتیں بھی بڑھیں گی کیونکہ اس کا اثرریلٹیرز پر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو سلائی مشینوں پر17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنا، جو زیادہ ترگھریلوخواتین استعمال کرتی ہیں جو روزی کمانے کے لیے گھر سے کام کرتی ہیں، انتہائی ناانصافی ہے۔ انہوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ بوائی کے لیے تیل کے بیجوں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس غیر پیداواری عمل ثابت ہو گا اور خوردنی تیل کی مقامی پیداوار کی حوصلہ شکنی کرے گا۔

بی ایم جی اورکے سی سی آئی کےرہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارایکسپورٹ پروسیسنگ زونزپر17فیصد سیلزٹیکس لگایا گیا ہے جو بلاشبہ ان زونز میں جاری اقتصادی سرگرمیاں تباہ کرنےکی سازش ہے۔انہوں نےمطالبہ کیاکہ ترمیمی بل میں تبدیلیاں کی جائیں اورایکسپورٹ پروسیسنگ زونزکی اصل حیثیت برقراررکھی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

Nokia new logo

نوکیااب محض موبائل فون کمپنی نہیں ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ کہتےہیں وقت کبھی ایک جیسانہیں رہتا،یہ بدلتارہتاہےاورہمیں احساس دلاتاہےکہ بدلتےحالات کےتقاضوں کےمطابق …