Home / بوسٹرڈوزکیلئےعمرکی حدمزیدکم

بوسٹرڈوزکیلئےعمرکی حدمزیدکم

Age limit for booster dose in Pakistan

ویب ڈیسک — مثبت کوروناکیسوں کی شرح 7.36 فیصد تک پہنچنے کےبعدکووِڈ-19 کےبڑھتےہوئےکیسزپرقابوپانےکے لیے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کوفری بوسٹرڈوزلینے کی اجازت دےدی ہے۔

ایک ٹویٹ میں این سی اوسی کاکہناہےکہ بوسٹرخوراک کے لیے عمر کی حد کو مزید کم کر دیا گیا ہے۔ کل سے 18 سال سے زیادہ عمر کے شہری اپنی پسند کی مفت بوسٹر خوراک کے اہل ہوں گے۔ بوسٹر (ایک خوراک) مکمل ویکسینیشن کے 6 ماہ بعد لگائی جائےگی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے لوگوں سے کہا کہ وہ کووڈ-19 سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں۔

یہ بھی چیک کریں

NADRA Mobile App

نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

ویب ڈیسک ۔۔ قومی شناختی کارڈکےحصول کیلئےپریشان پاکستانی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ …